بیدر۔7؍ جون (محمدیوسف رحیم بیدری): شاردا بائی کلیان راؤ سنتے (عمر 70 سال) ساکن لیکچرکالونی، تعلقہ بھالکی ، ضلع بیدر 06-05-2024 سے گھر سے لاپتہ ہوگئی ہیں۔ لاپتہ خاتون کا قد 5 فٹ 5 انچ اور درمیانہ ہے، چہرہ گول ہے، گندمی رنگ ہے، اس نے سیاہ رنگ کا اسکرٹ پہنا ہوا ہے، اور کنڑ بولتی ہیں۔ اگر کسی کو لاپتہ خاتون کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو بھالکی نگر پولیس اسٹیشن کے فون نمبر: 9480803436، بھالکی شہری پولیس اسٹیشن P.S.I. یشودھا سے فون نمبر: 9972321254، بھالکی نگر پولیس اسٹیشن کے فون نمبر08488-262323پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات بھالکی نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس سب انسپکٹر نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے