سہارنپور( احمد رضا): آج قصبہ چھٹملپور واقع معیاری مدرسہ جامعہ عائشہ للبنات میں مولانا علی میاں ہال میں انجمن حمایت اسلام کے تعاون سے ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جسکی صدارت اے ایچ پی انٹر کالج کے سکریٹری پردھان راجکمار پنڈیر نے کی نظامت کے فرائض مفتی عطاءالرحمن نانکوی اور مولانا خالد ندوی نے مشترکہ طور پر انجام دیے پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر تشریف لائے سابق ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمان نے شاندار تقریب کی سرپرستی فرمائی سابق ایم پی نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم قوموں کے عروج و زوال کا سبب بنتی ہے تعلیم سربلندی کی بنیاد ہے آج تک جن اقوام نے بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا ہے ان کے پیچھے ان کی تعلیمی کارکردگی کار فرما رہی ہے ایم پی صاحب نے نیٹ کا ایگزام دینے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی۔
پروگرام کے صدر پردھان راجکمار جی نے کہا ہمیں بہت اچھا لگتا ہے کہ ملک کا مستقبل پڑھے لکھے لوگوں کے ہاتھوں میں جانے والا ہے۔ اب تعلیم کے تئیں کافی بیداری دیکھنے میں آتی ہے آج ملک کے طلباء کی ایک بڑی تعداد نے نیٹ کے امتحانات دئیے اور کامیابی حاصل کی ۔

نانکہ سے تشریف لائے حضرت نانکوی کے پوتے الحاج فضل الرحمن نانکوی نے تمام طلباء کے بہتر مستقبل کے لیے دعائیں دیتے ہوئے کہا ان کے علاوہ دیگر طلباء کے لئے یہ طلباء رول موڑل ہیں انکی طرح سبھی کو محنت کرنی چاہیے نیز انجمن حمایت اسلام کے کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی ۔
جامع مسجد سہارنپور کے سکریٹری مولانا فرید مظاہری نے کہا اللہ نے کلام الٰہی کا آغاز اقرء سے کیا ہے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے ان سب کے با وجود جو تعلیمی بیداری ہونی چاہیے وہ نظر نہیں آتی جن طلباء نے نیٹ کے امتحانات میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی وہ ملک و ملت کا بہتر مستقبل ہیں یہ اور آنے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی نانکوی صدر انجمن حمایت اسلام نے کہا انجمن حمایت اسلام نے گزشتہ سال بھی اس طرح کا پروگرام کیا تھا اس پروگرام کا مقصد تعلیمی بیداری ہوتا ہے محنتی طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ہوتا ہے۔
مفتی صاحب نے فرمایا اگر اپنے مستقبل کو کامیاب اور با مراد دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے بچوں کی تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیں ایک روٹی کھائیں سوکھی کھائیں لیکن تعلیم پر خرچ کریں جو فضول اخراجات شادیوں پر مکانات پر ہوتے ہیں اگر یہ خرچ تعلیم پر کیا ہوتا تو ہر گھر کوئ وکیل ڈاکٹر پروفیسر انجینئر آئی ایس آئ پی ایس یا جج ہوا کرتا ۔
فتح پور تھانہ ایس ایچ او نے تمام انجمن کے ذمہ داران اور طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی۔
مولانا خالد ندوی سکریٹری نے کہا قرآن محبت و اتفاق کا سبق دیتا ہے قرآن تمام اقوام عالم کے لیے نازل ہوا ہے ۔ مولانا سرور عالم قاسمی خزانچی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔ قاری مستفیض کاشفی نائب صدر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
اس موقع پر عائشہ سرفراز انصاری راؤ مہک عزیز انصاری ادیبہ ملک ثمیر فیصل راقب شاہباز وغیرہ کو نیٹ کا ایگزام پاس کرنے انجمن حمایت اسلام کی جانب سے اعجاز سے نوازا گیا۔ نیز مولانا خالد ندوی نے پردھان راجکمار ایس ایچ او انکر سینی کو ہندی کا قرآن کریم ہدیہ کیا۔ پروگرام میں حضرت مولانا مزین سنسارپودی الحاج فضل الرحمان نانکوی مفتی عدنان قاسمی مولانا ارشد ندوی مولانا شہزاد مظاہری مولانا جاوید قاسمی حاجی گل رحمان قریشی اطہر بھائی عبد العلیم انصاری جہانگیر انصاری نواب انصاری وسیم ملک انور ملک فیروز خان ڈاکٹر منسوب قاسم انصاری دانش رنگریز ڈاکٹر اکرام عفان انصاری مفتی عطاءالرحمن نانکوی مولانا خالد ندوی مولانا سرور عالم قاسمی قاری مستفیض کاشفی قاری محمد عابد کاشفی انکر سینی پردھان راجکمار پنڈیر قاری ذیشان قاری منورہ مولانا منور ڈاکٹر فیصل پردھان اسران پردھان راغب چھوٹا ملک انور پردھان ڈاکٹر اسلم انصاری وسیم ملک سید حسان کے علاوہ علاقے کے ذمہداران نے شرکت کی !
