بیدر۔ 15؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): لڑکیوں کو تعلیم دینے سے بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جے۔ ایس نیامے گوڈا نے یہ بات کہی۔ شہر کے بی کے ڈی بی کلیان منٹپ میں آئیڈیل تعلیمی ادار ے سے سال 2024کے NEET، PUC، CBSE، اور SSLC کے کامیاب طلباء کے لئے منعقد کئے گئیاعزازی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے وہ طلبہ وطالبات اور ان کے والدین سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے مزید کہاکہ لڑکیاں تمام امتحانات میں اچھے نتائج دے رہی ہیں۔ آئیڈیل تعلیمی ادارہ بسواکلیان کے نتائج بھی اس کا ثبوت ہیں۔مسلسل پانچ سال تک عمدہ نتائج کے ساتھ ایم بی بی ایس سرکاری کوٹہ سے نشستیں حاصل کرنے والے طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح ادارے کے معیار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔بسواکلیان جیسے تعلقہ میں یہ نتائج دراصل تعلیم یافتہ اور ہنر مند لیکچررس کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ انتہائی کم فیس پر غریب ہونہار بچوں کو تعلیم دینے پرآئیڈیل ادارہ کے کام کوانھوں نے سراہا۔
انسٹی ٹیوٹ کے صدر مجاہد پاشا قریشی نے پروگرام کی صدارت کی۔اور کہاکہ دیہی بچوں کی تعلیم کے لیے NEET خصوصی تربیت یہاں دی جارہی ہے تاکہ بسواکلیان کے طلباء بسواکلیان ہی میں رہ کر عمدہ تعلیم حاصل کریں ، وہ دیگرشہروں کو نہ جائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بسواکلیان ایک تعلیمی مرکز بنے۔ موصوف نے انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کیاکہ مسلسل پانچ سال تک NEET کے عمدہ نتائج دینے کے ساتھ ساتھ سی بی ایس ای میں والدین کے تعاون سے تعلیمی انقلاب برپا کیاجارہا ہے۔اس بات کے اظہار میں کوئی خدشہ نہیں ہے کہ ہماراادارہ تعلیم میں عمدہ مظاہرہ کررہاہے۔ کیوں کہ طالبہ سامعہ مسرور بنت نثاراحمد فریشر طالبہ ہے۔ جس نے NEET میں 578 نمبر حاصل کرتے ہوئے وہ بسواکلیان کی پہلی طالبہ بنی۔ بسواکلیان کی قابل فخر بیٹی ہیں۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ کیونکہ سال 2024 میں 18 میں سے 06 ریگولر (فریشر) طلباء500 سے اوپر نشانات حاصل کرچکے ہیں۔ ، 08 ریپیٹرز میں سے 02 طلباء 600 لئے ہیں۔اس کے علاوہ، 02 طلباء نے 500 سے اوپر اور مجموعی طور پر 10طلبہ نے M.B.B.S.کوالیفائی کیاہے اور 05 طلباء نے ڈینٹل میں 450 سے اوپر اسکور کیا۔ 26 میں سے 15 طلباء دیگر میڈیکل کورسز کے لیے کوالیفائی کیا ہے ۔اس موقع پر یو پی ایس سی کامیاب لکھن سنگھ راٹھور کو مبارکباد دی گئی۔اور تہنیت پیش کی گئی۔
موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محنت کے ذریعہ کسی بھی امتحان میںکامیابی حاصل کرتے ہوئے قومی سطح پر نام کمایاجاسکتاہے۔ اس تقریب میں این ای ای ٹی کے – 15، پی یو سی کامیاب طلبہ – 34، سی بی ایس ای کے – 12، ایس، ایس، ایل، سی کے08، اس طرح کل 66 طلباء،ان کے اولیائے طلبہ اور لیکچررز کو تہنیت پیش کی گئی۔ شہ نشین پر سریش اکنا، اسلم جناب، ایس جی کرنے، امیر سیٹھ،ڈاکٹر ایم اے کریم، ڈاکٹرذکی الدین ، تعلیمی ادارہ کے ڈائرکٹر مجتہد عمر،احمد علی منشی، لنگ راج شاشٹے، پرنسپل باصل الدین آزاد،لیکچررز اور والدین موجود تھے۔پروگرام کا خیرمقدم کاساپاصدر شانت لنگ مٹھ پتی نے کیا، نظامت کافریضہ محمدماجد نے ادا کیا۔راج کمار راٹھور نے اظہارتشکرکیا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
