بیدر۔ 15؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر ضلع کے آٹھ تھانوں میں درج 30 مختلف مقدمات میں 36 ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 75,13,300 روپئے برآمد کئے گئے۔یہ بات ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جناب چن بسونا ایس ایل نے بتا ئی اور کہا کہ چوری کئے گئے قیمتی اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ وہ آج ہفتہ کو ڈسٹرکٹ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں بلائی گئی اپنی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
ضلع کے جنواڑا پولیس اسٹیشن، نیوٹاؤن پولیس اسٹیشن، گاندھی گنج پولیس اسٹیشن، ہمنا آباد پولیس اسٹیشن، چٹگوپہ پولیس اسٹیشن، بسواکلیان شہری پولیس اسٹیشن، ہلسور پی ایس، بھالکی سٹی پی ایس میں درج مقدمات کے تحت 495 گرام سوناجسکی اندازاً قیمت 26,77,300روپئے ، 330 گرام چاندی جس کا تخمینہ 18,600 روپے، نقدرقم 34,400 روپے، 01 موبائل فون جس کا تخمینہ 8000 روپے، 10 دو پہیہ گاڑیاں اور 02 چار پہیہ گاڑیاں جن کا تخمینہ 24,70,000 روپے، 350 سنٹرنگپلیٹوں کا تخمینہ 2,10,000 روپے، 1850 کے علاوہ پرنٹ سوٹ کپڑوں کا تخمینہ 19,95,000 روپے، 02 واٹر پمپ سیٹ کا تخمینہ 42,000 روپے ہے۔ اور مائیک سیٹ، اسپیکر، ساؤنڈ مکسر کا تخمینہ 58,000 اس طرح کل رقم 75,13,300 روپے ہے ضبط کئے گئے۔ اور جملہ 36 ملزمان کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہیش میگھناور، چندرکانت پجاری، بیدر ڈی وائی ایس پی شیونا گوڈا پاٹل، ہمناآباد ڈی وائی ایس پی سمیت مختلف تھانوں کے پولیس سب انسپکٹرزاورمحکمہ پولیس کا عملہ موجود تھا۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
