بیدر۔ 15؍جون (پریس نوٹ): بیدر کے سینئر اور مخلص ترین’’ شاعرِ مسرت وغم‘‘ عالی جناب محمد کمال الدین شمیمؔ صاحب نے آج 15؍جون ہفتہ کو اردو میڈیم کی دہم جماعت کی ٹاپر طالبہ ام سلمیٰ مثیرہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کے والد محمدیوسف رحیم بیدری کی موجودگی میں شالپوشی اور گلپوشی کی اور 16 اشعار پر مشتمل اپنی تحریر کردہ تہنیت اپنے ہاتھوں سے طالبہ کو پیش کی اور اس کو اپنی پوتی جیسی طالبہ بتلایا۔ اردو میڈیم کی طالبہ ام سلمیٰ مثیرہ نے دہم جماعت میں 125 میں سے 125 نشانات لے کربیدر شہر کے اپنے اردو میڈیم شاہین اسکول کا نام پوری ریاست ہی نہیں بیرون ریاست بھی روشن کیاہے۔ یہ بات جناب محمد کمال الدین شمیم نے کہی اور بتایاکہ بیرون ملک کے دوتین شعراء نے بھی ام سلمیٰ مثیرہ کی اردو مضمون میں صدفیصد کامیابی پر شمیم صاحب کے سامنے اپنی مسرت کا اظہار کیا اور اس کارکردگی کو غیرمعمولی بتلایا۔

واضح رہے کہ جناب محمد کمال الدین شمیمؔ ایک زود گو شاعرہیں اور ان کی شہرت شہر بیدر، ریاست کرناٹک اور بھارت سے ہوتی ہوئی پاکستان، نیپال، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اورآسٹریلیا تک پہنچ چکی ہے۔ الحمد للہ۔ جناب محمد کمال الدین شمیمؔ سے رابطہ کے خواہشمند 9632455851 پرکال کرسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے