بیدر کے مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (سیٹلائٹ کیمپس ) کی تعمیر کے لئے پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے؟
بیدر۔ 19؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے نومنتخب26سالہ رکن پارلیمان مسٹر ساگر کھنڈرے پارلیمنٹ میں مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سیٹلائٹ کیمپس کی تعمیر کے لئے آواز اٹھائیں گے ؟ یہ وہ سوال ہے جو بیدر پارلیما نی حلقہ کاہر محب ِ اردو ایک دوسرے سے کررہاہے ؟ 11؍سال قبل اس وقت کے کانگریسی MP اور سابق وزیراعلیٰ جناب دھرم سنگھ نے بیدر میں مولانا آزاد (مانو) کاسیٹلائٹ کیمپس منظور کرایاتھا۔ جس کے لئے 9ایکٹر سے زائد اراضی گونلی میں موجودہے ۔ بھاجپا کے ایم پی بھگونت کھوبا نے اس کام کو اس لئے نہیں کیا، کیوںکہ وہ کام کانگریس (یوپی اے سکنڈ) کاکام تھا۔ اور اہل ِ اردو سابق ایم پی بھگونت کھوبا سے جتنی کچھ گذارش کرسکتے تھے انھوں نے کی۔لیکن ڈھاک کے تین پات کی طرح کام نہیں ہوسکا۔
اب 26 سالہ نوجوان MP کانگریس پارٹی ہی سے منتخب ہوئے ہیں تو امید بندھی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں مانو کے بیدرسیٹلائٹ کیمپس کی تعمیر کے لئے آواز ضرور اٹھائیں گے۔اگر ایساہوگا تو 11سال سے پیچھے پڑے ہوئے کام کی تعمیرشروع ہوگی ۔ جس سے بیدر اور اطراف واکناف کے غریب ووٹرس کے معصوم بچوں کوKG تا PGمفت تعلیم مل سکتی ہے۔
