بیدر۔ 19؍جون(محمدیوسف رحیم بیدری): کرناٹک کی کانگریس حکومت انتخابات کے دوران اعلان کردہ جھوٹی ضمانتیں دے کر ریاست میں قیمتیں بڑھا کر غریبوں کاجینا محال کر رہی ہے۔ بیدر اسمبلی حلقہ کے جنواڈا گاؤں میں 20 ؍جون(جمعرات) کو ریاست گیر احتجاج کیا جارہا ہے، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ریاست کے عوام پر عائد کئے گئے مالی بوجھ کی سخت مذمت کی جائے گی اور کسانوں کے بیجوں کی قیمت اسٹامپ پیپر، شراب، دودھ، بس ٹکٹ اور روزمرہ کی ضروریات پربڑھائی گئی قیمتوں کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جنواڑہ کے بسویشور سرکل میں 11.00 بجے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
کلبرگی ڈویژن کے شریک انچارج اور بیدر شمال حلقہ کے بھاجپا کے معزز قائد جناب ر ایشور سنگھ ٹھاکر نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے پارٹی کارکنوں، خیر خواہوں اور عوام سے بڑی تعداد میں اس احتجاج میں شرکت کی درخواست کی ہے۔
