بیدر(محمدیوسف رحیم بیدری): گرلس اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او)شرالکپہ کی جانب سے یکم اگست بروز منگل جی آئی او کے تاریخی نفاذ کے دن جشن کا انعقاد کیا گیا۔ حضرت عمر فاروق مسجد کے با ہر جی آئی اونے اپنا جھنڈا لہراتے ہوے پروگرام کا افتتاح کیا -اس موقع پر جی آئی او کی مقامی صدر ثمینہ بانو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی سرپرستی میں جی آئی او کا قیا م یکم اگست 2008 کو عمل میں آیا۔، لا الہ الا اللہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے ، یہی عقیدہ جی آئی او کا ہے۔اس کا مقصد یہ ہے کہ طالبات اور نوجوان اللہ کی رضا، رسول ﷺ کی محبت کا جذبہ اور آخرت کی فکر کواپنے درمیان پروان چڑھائیں ۔معاشرے میں نیکیوں کا فروغ اور برائیوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں.
جی آئی او کی ضلعی ذمہ دار آصفہ صدیقہ نے جی آئی او کی 15 سالہ جدوجہد کے متعلق بتایا کہ جی آئی او کی سابق ذمہ داروں کی بدولت اب نہ صرف ریاستوں میں بلکہ ملکی سطح پر جی آئی او فیڈریشن قائم کیا گیا ہے، مزید یہ کہ موجودہ دور کے جو حالات ہیں وہ اس بات کے متقاضی ہیں کہ نوجوان ملت اُٹھے، اپنے منصب اور ذمہ داریوں سے واقف ہوکر معاشر ے کے سدھار کے لیے کمر بستہ ہوں۔ شعبہ ء خواتین کی مقامی صدر عرشیہ بانو نے کہا کہ جی آئی او طالبات کو پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچان کر اسکے صحیح استعمال میں انکی رہنمائی کرتی ہے۔
اس موقع پرامیر مقامی محمد حسین جماعت اسلامی ہند کے ارکان کارکنان، سابق ضلعی ذمہ دار تسنیم جی آئی او کے ممبران ہدیٰ، رفا، فاریہ، ریہا، اور مہناز وغیرہ موجود تھے۔اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔
