سہارنپور(احمدِ رضا): چاروں طرف افراتفری، مذ ہبی نفرت اور مفاد پرستی کے جراثیم پھیلے ہوئے ہیں عام شہریوں کی زندگی ایک عذاب بنا دی گئی ہے چین اور سکون برباد کردیا گیا ہے بیروزگاری اور بھوک مری نے انسانی جسموں کو کھوکھلا بنا دیا ہے اسکے بعد بھی ہم دین اسلام کے پیروکار اپنے فرائض سے منھ پھیر رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ملی تحفظ کا بیڑا اٹھایا جائے اور حق و صداقت کی آواز بلند کی جا ئے ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کا پاک کلام قرآن مجید موجود ہے قرآن کریم کا ایک ایک لفظ کائنات پر غالب ہے پھر مایوسی کیوں اللہ کے لئے اٹھو حق کی آواز بلند کرتے ہوئے انسانوں کی ہدایت اور  انکے تحفظ کی راہ ہموار کر و تاکہ انسانیت کو بچایا جا سکے!
عالم دین مفتی محمد صادق مظا ہری نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آج  کا سب سے بڑا پیغام انسا نیت  یہی ہے کہ ہم ملک اور ملت کے تحفظ ،امن وسلامتی اور سکون کے ساتھ ساتھ ترقی کے قیام کیلئے بہتر کار کر دگی کا مظاہرہ کر یں تاکہ ملک کے عوام سیاسی منافرت کے زہر سے ابھر کر آپس میں مل جل کر زندگی گزار سکیں، برائٹ ایجوکیشنل اور کلچرل سوسائٹی کے چیئر مین مفتی محمد صادق مظا ہری نے اپنے ایک خاص خطاب کے دوران بتایا کہ حالات حاضرہ میں زبان اور قدموں کا استعمال بہت سوچ سمجھ کے ساتھ کرنا ہماری بڑی زمہ داری ہے آپنے کہا کہ موجودہ وقت میں ہم اور آپ کو اپنی تقریر کا عنوان انداز میسج وغیرہ بدلنا ہوگا بات وہ کی جائے جس سے قوم وملت کا بھلا ہو ہم اور آپ کو اسلام  اور مسلمانوں کے تحفظ کے پر غوروفکر کرنے کی سخت ضرورت ہے ساتھ بچیوں کے تعلیم وتعلم پر دھیان رکھنے اور مدارس دینیہ میں دینی عصری تعلیم دونوں دینے کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہم دنیا وی فتنوں سے لڑ نے کا حوصلہ حاصل کر سکیں اگر وقت رہتے ایسا عملی کام آج بھی شروع نہی کیا گیا تو  یاد رہے قومی ملی مسائل حل ہونا مشکل ہے معزز حضرات اور جو علماء کرام (ایڈیڈ، سرکاری امداد یافتہ) مدارس میں تعلیم دے رہے ہیں انہیں بھی چاہیے کہ مسلم بچیوں کے ارتداد کو روکنے کے لئے ماہانہ رقم دیں تو بہت بہت بہتر کام ہوگا قومی ملی مسائل حل کرنے کے لئے جگہ جگہ مسلم قوم کی فریاد رسی کے لئے مسلم تنظیموں کو منظر عام پر آنا ضروری ہے اور مخیر حضرات کو ان کی امداد پر دھیان دینا ضروری ہے تب کہیں جاکر اسلام اور مسلمانوں کا تحفظ ہو پائے گا اگر میرا مشوره عمل کے قابل ہو تو عمل کریں ورنہ کوئی بات نہیں پروردگار عالم اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے آپ حضرات کو دن رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور صحت وتندرستی عطا فرمائے اور قوم وملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے