امیر حمزہ سلفی موتی گنج
===========================
الحمدللہ آج بروز جمعہ 18اگست 2023ء کی شام کو نماز عشاء کے بعد مشرقی یوپی کے معروف ومشہور بستی موضع بلونٹ پوسٹ پیندا ڈومریا گنج ضلع سدھارتھ نگر میں ادارۃ دعوۃ الحق السلفیۃ اسلامک دعوۃ سنٹر موتی گنج حلقہ ڈومریاگنج ضلع سدھارتھ نگر کے زیراہتمام ایک دعوتی و اصلاحی وتربیتی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم کے ذریعے حافظ اظھار اللہ انصاری حفظہ اللہ نے کیا۔
یہ اجلاس جماعت کی مؤقر اور بزرگ علمی شخصیت استاذ الاساتذہ فضیلۃ الشیخ عبد الرحمن لیثی حفظہ اللہ شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ خیر العلوم ڈومریاگنج کی صدارت میں منعقد ہوا۔ آپ کی مشفقانہ نصیحتیں بڑی اہمیت کی حامل تھیں۔ آپ کی دعائیہ کلمات کے ساتھ ہی اجلاس کے اختتام کا اعلان کر دیا گیا۔
اس کے بعد جماعت کی معروف علمی شخصیت فضیلۃ الشیخ شفیق الرحمن مدنی صاحب حفظہ شیخ الحدیث مدرسہ مصباح العلوم گداپور نے بڑا ہی گراں قدر خطاب کیا آپ بڑے ہی حساس اور سلگتے ہوئے موضوع (فتنہ خواتین )پر روشنی ڈالتے ہوئےغیرت مسلمانی کو خوب جگا آپ کا خطاب کتاب وسنت سے مزین بڑا شاندار اور بااثر تھا
آپ نے حیا اور پردہ کی تعلیم دی اور مردوں اور عورتوں کے بحجابانہ ملاقات اور اختلاط کوانسانی سماج اور شرافت انسانی کے لئے انتہائی خطرناک اور مضر ثابت کیا
انکے بعد فضیلۃ الشیخ معراج احمد سلفی صاحب حفظہ اللہ نے بہت ہی خوبصورت لب لہذا میں بڑا شاندار خطاب کیا آپ بالخصوص نوجوانوں سے مخاطب تھے آپ نے دعوت فکر عمل دیتے ہوئے فرمایا کہ جوانی اور وقت بڑی قیمتی شئ ہے اس کی قدر کرو
انکے بعد ناچیز امیر حمزہ سلفی نے (فکر آخرت اور اسکے تقاضے) اس موضوع پر خطاب کرتے ہوئے اپنے ترغیبی وترہیبی خطاب میں کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے اور آخرت کی زندگی سنوارنے کے لیے اللہ نے ہمیں دنیا کی زندگی عطاء کی ہے ہمیں آخرت کی زندگی کے لئے تقویٰ کا توشہ تیار کرنا چاہیے یقیناً آخرت کی زندگی بہتر اور پائیدار ہے اس لئے دنیا پر آخرت کو ترجیح دینی چاہئے ۔
ناظم اجلاس فضیلۃ الشیخ عبد الحسیب سنابلی صاحب حفظہ اللہ نے فریضہ نظامت بحسن وخوبی انجام دیتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں انداز میں اجلاس کے انعقاد کا مقصد بیان کیا اور واضح کیا کہ دعوۃ واصلاح ایک مہتم بالشان پاکیزہ عمل ہے جس کا یہ اجلاس ایک ادنی سا حصہ ہے۔
اخیر میں جامع سلفیہ بنارس کے ایک ہونہار طالب علم نے بڑے ہی جذباتی انداز میں اشعار کے چند بند پیش کئے جس سے اھل مجلس کو ذہنی تازگی مل گئی ۔
عمومی طور پر یہ پروگرام کافی دلچسپ اور منظم رہا مقامی افراد نے پڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پوری دلجمعی کے ساتھ پروگرام کے اختتام تک جمے رہے اور دینی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے میں گاؤں کے بیشتر افراد نے بھر پور حصہ لیا نتیجتاً ماشاءاللہ یہ پروگرام انتہائی کامیاب ثابت ہوا گمان سے زیادہ کثیر تعداد میں حضرات وخواتین نے شرکت کی۔
بلونٹ گاؤں کے بہت سے بااثر اصحاب فضل کی کثیر تعداد موجود رہی۔ اللہ تعالیٰ کا بیحد شکر اور احسان ہے جس کے فضل خاص سے عافیت وخیر وخوبی کے ساتھ پروگرام اختتام تک پہونچا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے اور کسی بھی طرح سے سپورٹ کرنے والے جملہ احبابِ کا شکر گذار اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کی اور ہم سب کی دینی خدمات کو قبول فرمائے ہم سب کی حاضری کو قبول فرمائے اور تمام ناصحانہ باتوں پہ عمل کی توفیق عطا فرمائے اس اجلاس کے انتظام میں جس کسی نے بھی کچھ بھی حصہ لیا اللہ تو انکی ہر طرح کی قربانیوں کو قبول فرما اور ان سب کو دنیا وآخرت کی سعادت نصیب فرما آمین یا رب العالمین۔
