گورکھپور: جمعیت علماء گورکھپور کے ارکان کی ایک اہم مٹنگ مدرسہ الجامعتہ الاسلامیہ جامعہ نگر گورکھپور میں منعقد ہوءی تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز ہوا جمعیت علماء گورکھپور کے جنرل سیکرٹری نہال احمد نے سابقہ کارروائی کی توثیق کراءی۔ جمعیت علماء گورکھپور کے صدر مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کراکر جمعیت علماء مہاراشٹر کے قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزار احمد اعظمی مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی درخواست کی جمعیت کے نائب سکریٹری حافظ چودھری ایازاحمد نے دعائے مغفرت کرائی۔
سابقہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی نے حاضرینِ کو واقف کرایا کہ پچھلے دنوں گورکھپور شہر واطراف میں ہوئے اصلاح معاشرہ پروگرام سے جمعیت کے لکھنؤ دفتر کو اور علاقائی ذمہ داروں کو آگاہ کیا جاچکا ہے میں اس سلسلے میں مولانا حفظ الرحمن اصلاح معاشرہ کمیٹی کے صدر مولانا نفیس الرحمن ،جمعیت علماء گورکھپور کے شہر صدر مولانا مفتی محمد داؤد قاسمی اسونجی بازار کے مولانا ہارون مولانا اعجاز احمد قاسمی تعلیم القرآن کے محمد اسلام مولانا شاہد قاسمی انول کے مولانا بدیع الزماں قاسمی پی پی گنج کے مولانا فیاض عالم اور سید اظہار احمد گورکھپور کے مولانا عبادہ قاسمی مولانا ضیاء الدین قاسمی مولانا اعظم قاسمی پرانا گورکھپور کے مولانا صغیر احمد قاسمی وغیرہم کا بیحد مشکور ہوں کہ انھوں نے کافی محنتوں سے اصلاح معاشرہ پروگرام کو کامیاب بنانے میں معاون بنے، ان سے مزید درخواست ہے کہ اصلاح معاشرہ پروگرام کو مزید کامیابیوں سے ہمکنار کریں کیونکہ ان دنوں جوا، فحاشی، یتیموں کے مال میں بیجا استعمال، ارتداد جیسے مہلک بیماری، کوچنگ سینٹروں میں لڑکے لڑکیوں کا اختلاط سے بچاؤ کیلئے تدابیر سے آگاہ فرمائیں۔ اس وقت امت کا بڑا طبقہ نماز و تلاوت سے غافل ہیں۔ والدین کی خدمات سے بے توجہی عام ہوتی جارہی ہے، سود اور سودی کاروبار کے مضر اثرات، عدل وانصاف سے دوری بڑھتی جارہی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ جب لوگوں کا خواہ وہ کسی مذہب کے ماننے والے ہوں، تصفیہ کرو تو عدل وانصاف سے تصفیہ کیا کرو۔ اس میں اشارہ ہے کہ مقدمات کے فیصلے میں سارے انسان برابر ہیں، کسی مذہب وفرقہ کی کوئی قید نہیں۔ قرآن کی آیات اس بات کی شاہد ہیں کہ انصاف قائم کرنا حکومت وعدالت کا ہی کام نہیں بلکہ ہرانسان کا فریضہ ہے کہ خود بھی انصاف پر قائم رہے اور دوسروں کو بھی انصاف پر قائم رکھنے کی گزارش کرے۔ الحمد للہ حاضرین نے تائید کی اور کام بہتر طور پر انجام دینے کا عہد کیا۔ ماہ ستمبر میں بنارس میں اصلاح معاشرہ پروگرام کی علاقائی جائزہ میٹنگ میں زیادہ سے زیادہ احباب کے شرکت کی گزارش کیا گیا جس کو باتفاق رائے منظور کیا گیا۔
حاضرین میں مولانا مفتی محمد داؤد صاحب مولانا حفظ الرحمن شہاب الدیں صدیقی فہیم احمد قاسمی جمعیت کے نائب صدر الحاج وصی احمد جمعیت کے سرپرست مولانا صادق علی قاسمی معاشرہ کمیٹی کے صدر مولانا نفیس الرحمن قاسمی مولانا محمد اسجد، حافظ عبیدالرحمٰن وغیرہ موجود رہے۔
