مہراج گنج 14/اکتوبر (اشفاق اللہ خان):
مدرسہ اسلامیہ نظام العلوم نسواں بریارپور بیلہیا مہراجگنج میں سیرتِ مصطفی کوئز کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے مشہور علماۓ کرام خصوصا حضرت مولانا اقرار احمد صاحب قاسمی مہتمم دارالعلوم حسینیہ دھنہا بیجولی۔ مولانا محمّد مسلم صاحب بریارپوری۔ حافظ اشفاق احمد صاحب استاذ مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ نٹواں مہراج گنج، حاجی محمد یونس صاحب شریک ہوئے اور دیگر مخلصین و منتظمین مدرسہ۔ از اول تا آخر موجود رہے۔
پروگرام کا آغاز قاری صاحب نے تلاوتِ کلام اللہ سے کیا ۔ بچیوں نے بڑی محنت، لگن، شوق اور جذبے کے ساتھ سیرت مصطفٰی کوئز انعامی مقابلہ میں حصہ لیا۔
علماء کرام نے مختلف انداز میں متعدد بچیوں سے سوال کیا اور الحمد للہ بچیوں نے بھی بے باک انداز میں جوابات دیے۔
کل ننانوے سوالوں کا مجموعہ تھا جس کا جواب بچیوں نے بحسن وخوبی دیا۔
حضرت مولانا اقرار احمد صاحب قاسمی اس پروگرام کے فیصل تھے، آپ کے منتخب کردہ بچیوں میں اول پوزیشن ۔ چھ بچیوں نے حاصل کیا۔ ریحانہ خاتون، شہناز خاتون، صبا خاتون، خوشی خاتون، راشدہ خاتون، تبسم جہاں, اور دوم پوزیشن نعیمہ خاتون، شمع خاتون، عالیہ خاتون، حلیمہ خاتون کو حاصل ہوا۔ جبکہ سوم پوزیشن کے لیے رخسار خاتون، حنا خاتون، سمیرالنساء، سامنہ خاتون ، علینہ خاتون
وغیرہ بچیاں منتخب ہوئیں ۔
کوئز مسابقہ کو حاجی یونس صاحب اور مولانا محمّد مسلم صاحب کے دست مبارک سے انعام سے نوازا کیا گیا نیز سبھی حضرات نے بچیوں اور معلمات کو خوب خوب دعائیں دیں ۔
آخر میں مولانا اقرار احمد صاحب قاسمی نے مدرسہ کی کامیابی اور ترقی کے لئے دعاء کرائی نیز فلسطین کے حق میں بھی دعائیں ہوئیں ۔
