منااکھیلی (عبدالقدیر لشکری): ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر جناب چن بسونا ایس ایل کی ایک پریس نوٹ کے بموجب چٹگوپہ تعلقہ کے بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن میں ہوئی سرقہ کی ایک بڑی واردات کا مسئلہ حل ہواہے۔ پانچ میں سے چار ملزمین گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب 12 اکٹوبرکی صبح 5بجے پروین ولد شنکر راؤ جادھو ساکن دیہہ گاؤں (مہاراشٹر)نے شکایت درج کرائی کہ کنٹینر کالاری نمبر HR-55 AE-9543میں جی ایم کمپنی کے پنکھوں کے694 باکس جن کی قیمت 24لاکھ 86ہزار156تھی ، حیدرآباد سے لوڈ کرکے قومی شاہراہ نمبر 65سے ممبئی لے جائی جارہی تھی۔ بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن کے حدود میں موگدل کے قریب 5افراد کنٹینر کی لاری میں داخل ہوکر لاری ڈرائیور کو دھمکی دیتے اور مارتے ہوئے نیند کی گولیاں اور انجکشن دے کرلاری میں موجود جی ایم کمپنی کے پنکھوں کے 694 باکس جن کی قیمت 24لاکھ 86ہزار156تھی، لوٹ لے گئے اور کنیٹنر لاری اور ڈرائیور کو وہیں چھوڑ دیا۔اس حادثہ سے متعلق بیمل کھیڑا پولیس اسٹیشن میں کیس در ج کرلیاگیا جس کانمبر 73/2023 ہے۔ جس کے لئے دفعہ 395آئی پی سی لگائی گئی۔ اس حادثہ کے فوری بعد بیدر ایس پی جناب چن بسونا ایس ایل ، ایڈیشنل ایس پی مہیش میگھناور ، جے ایس نیامے گوڈا ڈی وائی ایس پی ہمناآباد کی رہنمائی میں 3ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ جس کے بعد 48گھنٹے کے اندر اس واقعہ میں ملوث 5میں سے 4افراد کوگرفتار کرلیاگیا۔ ان کے پاس سے (۱) جے ایم کمپنی فیان کے 694باکس جن کی قیمت 24لاکھ 86ہزار 156ہے۔ (۲) ایک کنٹینر لاری جس کی قیمت 25لاکھ ہے اور ایک موٹرسائیکل جس کی قیمت 90ہزار ہے اس طرح جملہ 50لاکھ 76ہزار 156روپئے قیمت کی اشیاء ضبط کرتے ہوئے چاروں سارقین کو عدالتی حراست میں دے دیاگیا۔ ایک اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
مذکورہ ملزمین کے لئے ترتیب دی گئی تینوں ٹیموں میں کام کرنے والے پولیس افسر اور کانسٹیبل مہیش گوڈاپاٹل سرکل چٹگوپہ ، نندوکمار پی ایس آئی بیمل کھیڑاپی ایس ، بسواراج چتہ کوٹا ، پی ایس آئی منااکھیلی پی ایس ، باشو میاں پی ایس آئی منااکھیلی پی ایس، حمید ASIبیمل کھیڑا پی ایس ، ایم کے بیگ ASIبیمل کھیڑا، انیل پٹیل بیمل کھیڑا، ودیاساگر ایچ سی بیمل کھیڑا، شری دھر ایچ سی چٹگوپہ پولیس ، مانک بیمل کھیڑا، شیوراج منااکھیلی، لکشمی کانت بیمل کھیڑا ، اور ونود بیمل کھیڑا کو ان کے فرائض کی ادائیگی پرایس پی بیدر نے انعام سے نوازا ہے اور توصیفی سند بھی عطا کی ہے۔
