مناکھیلی۔ یکم نومبر (عبدالقدیر لشکری): آج یکم نومبر کو کرناٹکا راجیہ اتسو کے موقع پراردوصحافیوں کی تنظیم کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن نے چار( 4)عددٹھیلہ بنڈی کے کاروباریوں کی مالی مدد کی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ترقی دے سکیں۔ بیدر سے تشریف لے آئے کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن کے صدر جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو کنڑاراجیوتسو کی مبارک باد پیش کرتاہوں ۔ جس وقت اس علاقے کا انڈین یونین میں انضمام عمل میں آرہاتھااور خصوصاً کلیان کرناٹک(پرانانام علاقہ حیدرآبادکرناٹک)کو صوبہ کرناٹک میں دیاجارہاتھاتب فضل علی کمیشن نامی ایک کمیشن بٹھایاگیاتھاجس کی کئی ایک سفارشات اس علاقے کی ترقی سے متعلق تھیں، ان سفارشات کو دوبارہ پڑھناچاہیے تب ہی ہم ہمارے علاقے کی پسماندگی کودور کرسکتے ہیں۔ موصوف نے اس علاقہ کے لئے موجودہ اردو صحافت کی خدمت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ چٹگوپہ تعلقہ میں اردو صحافت کاکام واضح طورپر نظر آرہاہے۔ کئی دفعہ ہماری خبروں کی بناپر تعلقہ انتظامیہ اور محکمہ تعلیمات کو اپنی جگہ سے اٹھ کر مسائل کو حل کرناپڑاہے۔ ہمیں  اہلیان تعلقہ چٹگوپہ کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔ اخبار نکالنا آسان کام نہیں ہے۔کیوں کہ اخبار سے پیسہ نہیں ملتا، یہ ایک سماجی خدمت ہے۔اس سماجی خدمت سے تعلقات بن جاتے ہیں لیکن پیسہ ہاتھ نہیں آتا۔ اسی لئے اخبارات کم نکلتے ہیں۔
جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے اہلیان منااکھیلی سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو کاروبار سے لگانے کے لئے سامنے آئیں۔ اور مالی مدد کرتے ہوئے اس دی گئی رقم پر سود نہ لے کر سماج کے کمزور طبقات کی مدد کریں۔ سماجی کام تب اچھا ہوسکتاہے جب کاروباراچھے چل رہے ہوں۔اورلوگوں کوایک دوسرے پربھروسہ ہو۔ جناب محمد عمران خان سکریڑی کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ اپنے شہر کی ترقی سے زیادہ ہمیں اپنے گھراور اپنے بچوں کی طرف توجہ دینا ہوگا۔ ایک منظم اور ڈسپلن والی زندگی ہوگی تو اس کامثبت اثر سماج پر بھی پڑے گا۔ رکن گرام پنچایت جناب قدوس ناگن کھیری ، شیوکمار نائب صدر ڈی ایس ایس ضلع بیدر اور جناب راج کمارعکسے صدر گرام پنچایت منااکھیلی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن بیدر کے صدر اور سکریڑی کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کااستقبال کیاگیا۔ جناب محمد فاروق علی جمعدارسابق صدر گرام پنچایت اور رکن ، سنتو ش ہلی کھیڑ رکن اور سابق صدر گرام پنچایت ، جناب محمد رفیق نمائندہ گرام پنچایت رکن ، جناب انیل کمار ، راج کمار گندگونڈ رکن گرام پنچایت ، محمد حاجی نمائندہ رکن گرام پنچایت ، نائب صدر کلیان کرناٹک اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن جناب عبدالقدیر لشکری نے سبھی سے اظہار تشکر کیا۔ جناب محمدعارف نے انتظامات کی دیکھ بھال کی۔ بعدازاں مہمانوں کی ضیافت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے