ایم آئی ظاہر
ہوڑہ/کلکتہ/نوادہ: اردو شعر و ادب، فکشن، تنقید اور صحافت کے حوالے سے ہر وقت باخبر رہنے والے لوگ بہت مایوس ہیں کہ انہیں ان دنوں فیسبک پر بہت کچھ پڑھنے کو نہیں مل رہا اور سوگ کی لہر ہے۔
معروف مصنفہ نقاد، لکھاری اور سخن زار کی ایڈمن اور اسلوب و استعارہ گلبرگہ رسالہ کی سوشل میڈٰیا ایڈیٹر رشیدہ منصوری کی والدہ کا 30 اکتوبر سوموار کو ڈمجور اسپتال ہورہی میں انتقال ہوگیا۔ انہیں بہار کے نوادہ ضلع کے بکھری باراں گاوں میں 31 اکتوبر کو بعد نماز ظہر سپرد خاک کر دیا گیا ۔وہ ایک عرصہ سے بیمار چل رہی تھیں۔مرحومہ صوم و صلوٰۃ کی پابند تھیں۔
