سدھارتھ نگر: بڑے رنج و غم کے ساتھ آپ کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ کل مورخہ:1/11/23 بروز بدھ جماعت اہلحدیث کے سنجیدہ وقابل قدر عالم دین، جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) بنارس کے فیض یافتہ، مقیم حال مسجد عثمان بن عفان، کمانی کرلا، ممبئی مولانا حدیث اللہ سلفی کی والدہ ماجدہ بمقام ندولیا مختصر علالت کے بعد بقضائے الہی اس دارفانی سے رحلت فرما گئیں ہیں۔ انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمدها الله بواسع رحمته ورضوانه۔
موصوفہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج مورخہ 2/11/23 بروز جمعرات بوقت آٹھ بجے صبح امہوا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی- ان شاء الله تعالى –
آپ تمام حضرات سے گزارش ہے کہ بشرط سہولت و فرصت زیادہ تعداد میں شریک ھوکر ثواب حاصل کریں۔
اللہ تعالی موصوفہ کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اور بشری لغزشوں کو درگذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان اور اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين۔
مذکورہ اطلاع مولانا وصی اللہ عبد الحکیم مدنی ناظم ضلعی جمعیت اھل حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی نے دی ہے۔
انھوں نے قارئین کرام سے پرخلوص دعائے مغفرت کی درخواست بھی کی ہے-
