بیدر۔ (محمدیوسف رحیم بیدری): یہ شرم کی بات ہے کہ ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے کے بھالکی مستقرپر بہن وکیل محترمہ دھن لکشمی کو آدھی رات کو گرفتار کیاجاتاہے۔ اوراس ہونے والے مظالم کی مذمت تک نہیں کی جاتی ہے۔اس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ اس ظلم کے پیچھے ایشور کھنڈرے کا ہاتھ ہے، ضلع بیدر کے انچارج وزیر کو دیے گئے اختیار ات کو سنبھالنے میں وہ ناکام رہے اور ضلع کے کسانوں کو جو خشک سالی سے دوچار ہیں، انہیں راحت فراہم کرنے کاکاریہ نہیں کیا۔وہ غیر مقبول بیانات دے رہے ہیں ، لوگوں کے ذہنوں کو الجھانے کے لییاونچ نیچ کی سیاست کر رہے ہیں۔ یہ بات آج مرکزی وزیر بھگونت کھوبانے ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہی ہے۔

موصوف نے ایشور کھنڈرے پر الزام لگاتے ہوئے آگے کہاکہ ایشور کھنڈرے نے ریاست میں کانگریس کے برسراقتدار آنے کے 5 مہینوں میں کسی ترقیاتی کام میں تعاون نہیں کیا۔ریاست سے گرانٹ لانے کی کوئی معمولی کوشش نہیں کی، وہ صرف مجھ پر تنقید کر رہے ہیں۔ کیا آپ اس طرح کام کرتے ہیں؟ مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے ایشورا کھنڈرے سے پوچھتے ہوئے کہاکہ ڈی سی سی بینک کے الیکشن سے پہلے ہی میں نے کہا تھا کہ یہ ساہوکار اور سہکار(کوآپریٹیو) کے درمیان الیکشن ہے، جیسا کہ آپ سہوکار تھے، سب جانتے ہیں کہ بینک الیکشن میں کم ووٹ لے کر جیت گئے، اب ڈی سی سی بینک، اورایم جی ایس ایس کے دونوں آپ کے زیر انتظام ہیں۔ میں ضلع کے کسانوں کے لیے ہر روز خدا سے دعا کرتا ہوں کہ بی ایس ایس کے جیسا معاملہ نہ ہو۔

بھگونت کھوبا نے واضح طورپر کہاکہ میرا ٹکٹ فیل ہونے کی چنتا چھوڑیں، کیونکہ آپ براہ راست میرا سامنا نہیں کر سکتے، سب جانتے ہیں کہ میرے خلاف جو سازشیںہورہی ہیں اس کے پیچھے کون ہیں؟۔ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں عوام انہیں منہ توڑ جواب دیں گے اور آپ کی سازش کو ناکام بنا دیں گے۔60؍ سال سے بیدر کے لوگوں نے صرف ناندیڑ-بنگلور لنک ایکسپریس میں سفر کیا ہے، جو میں لایا ہوں، نئی ٹرینیں، تعمیر شدہ قومی شاہراہیں، ایئرپورٹ، پاسپورٹ سیواکیندر، سینک اسکول، سیپیٹ کالج وغیرہ جیسے ترقیاتی کاموں کے خلاف آپ کا کھیل اور آپ کی سازش کام نہیں آئے گی۔ آج مودی جی کی قیادت میں ایک موزوں رکن پارلیمنٹ کے طور پرمیں ترقیاتی کام انجام دینے پرلگاہواہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے