بیدر۔ 7؍نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری): ہندوستانی فوج کے ریٹائرڈ سپاہی شیوانند سنٹھان کو شہربیدر کے آنند نگر میں تتھگا ت ایمپلائز فرینڈس کونسل اور آنند نگر ڈیولپمنٹ بورڈ نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی۔انہیں شال اور یادگاری نشان دے کر سمانیت کیاگیا۔ شیوانند سنٹھان مؤظف سپاہی نے کہاکہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے مادر وطن کی خدمت کا موقع ملا۔ مجھے فخر ہے کہ میں نے 21 سال تک ملک کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اداروں نے میرا احترام سے استقبال کیا۔تتھاگت ایمپلائز افرینڈس کونسل کے صدر پانڈورنگ بیلدار، آنند نگر ڈیولپمنٹ بورڈ کے اعزازی صدر شنکرراؤ سندھے، صدر ڈاکٹر کاشی ناتھ چلوا، جنرل سکریٹری یشپال بورے، ممتازقائدین میں شیوکمار سدا پھلے، سنیل کمار گائیکواڈ، نرسنگھ مولکیری، اشوک چلوا، گنپتی بھکتا، سنیل دوڑے، ماروتی کامبلے، سدھام کامبلے، پرکاش، سبھاش دھرما، سنیل سندھے، سیش راؤ،سرینواس، مانک راؤ، کوپیندرشرما موجود تھے۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے