مہراج گنج 13/نومبر (نمائندہ): شہر مہراج گنج کے مشہور و معروف اسپتال” ایم ایم ہاسپٹل” مہراج گنج کے ڈاکٹر ابرارالحق صاحب کے والد محترم جناب الحاج ماسٹر محمد مستقیم صاحب کے انتقال کی خبر جیسے ہی جامعہ عربیہ صادقیہ میں پہنچی جامعہ کے اساتذہ ،متعلقین وطلبہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ جامعہ میں قرآن کریم کی تلاوت کرکے مرحوم الحاج ماسٹر محمد مستقیم صاحب کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی نیز اہل خانہ اور رشتےداروں کے صبر جمیل کی دعائیں کی گئیں ۔
مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب صدر مدرس جامعہ عربیہ صادقیہ نے تعزیتی پروگرام میں بتایا کہ مرحوم ماسٹر محمد مستقیم صاحب دعوت وتبلیغ میں دلچسپی رکھتے تھے ۔مدارس ومساجد سے منسلک افراد سے رابطہ رکھتے تھے اور بہت سے مدارس میں اپنے خرچے سے حفاظ تیار کراتے تھے۔ جامعہ ہذا میں بھی لمبے عرصے سے حفاظ تیار کرنے کے لیے مالی امداد کرتے تھے ۔
نوجوانوں کے لیے روزگار فی سبیل اللہ مہیا کراتے تھے ۔غرضیکہ نیکی کے تمام راستوں پر خود بھی چلتے تھے اور لوگوں کو تاکید بھی کرتے تھے ۔شہر مہراج گنج اور اطراف میں آپ کے اہل خانہ کے کئی اسپتال ہیں ۔جہاں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کی فکر کی جاتی ہے ۔
ان کے بیٹے ڈاکٹر خسرو ڈاکٹر ابرار الحق، بھتیجے ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر سلیم احمد و جملہ اخوان مہراج گنج گورکھپور و اطراف کے لوگوں کی بہتر خدمت کرتے ہیں ۔اللہ پاک تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل 14/ نومبر بروز منگل صبح دس بجے گورکھناتھ گورکھپور کی جامع مسجد میں ادا کی جائے گی ۔
تعزیت پیش کرنے والوں میں جامعہ کے ناظم مولانا محمد اطہر صاحب قاسمی، خزانچی جناب ڈاکٹر احسن نذیر صاحب۔ نائب ناظم مولانا سراج الدین صاحب، مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب ۔مولانا عبد الباری صاحب ۔مولانا ابرار الحق صاحب۔ الحاج مولانا کلیم اللہ صاحب، الحاج ابوالکلام خان صاحب۔ زاہد علی خان صاحب، الحاج عبد اللہ صاحب، مولانا سراج احمد۔ ماسٹر مرزا صاحب ،حافظ رضوان احمد صاحب اور جملہ اساتذہ و طلباء جامعہ عربیہ صادقیہ ہیں ۔
