مجیب الرحمٰن 

کل پانچ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی ہورہی تھی۔ سب کی نگاہیں پانچ ریاستوں کے رزلٹ پر تھا کون پارٹی کہاں سے کامیاب ہورہی ہے۔ پانچ ریا ستوں میں بی جے پی چار ریاست میں اکثریت سے حکومت بنانے جارہی ہے۔ لیکن سب سے چوکانے والی بات یہ ہے کہ تلنگانہ میں پچھلے چناؤ میں بی جے پی کو صرف تین سیٹیں ملی تھیں ۔اس الیکشن میں بی جے پی کو آٹھ سیٹیں ملی ہیں۔ کانگریس کو 64 سیٹیں ملی ہیں، کے سی آر کو 39 سیٹیں ملی ہیں، ایم آئی ایم کو 9 سیٹوں میں سے 7 سیٹیں ملی ہیں۔ پچھلے الیکش کے مقابلہ میں ایم آئی ایم اپنی لاج کو بچاتے ہوۓ 7 ہی سیٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس الیکشن میں مودی امت شاہ یوگی بابا کی محنت رنگ لارہی ہے۔ اگر بی جے پی کی محنت رہی تو آنے والے وقت میں وزیر اعلی بنانے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے