بیدر۔ 25؍جنوری (پریس نوٹ): ویلفیرپارٹی آف انڈیا ضلع بید رکاایک روزہ ضلع کیڈرکنونشن 27؍جنوری کو بیدر کے تعلیم صدیق شاہ میں منعقد ہوگا۔ جناب مبشرسندھے انجینئر ضلع صدر WPIبیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایاکہ 27؍جنوری ہفتہ کے روز بیدر میں ہونے والے ویلفیرپارٹی کیڈر کنونشن کوریاستی صدر ،ریاستی نائب صدر، سکریڑی اوروومنس ونگ کی ریاستی صدر مخاطب
کریں گی۔جس کامقصد سیاسی ویژن میں استحکام اور کیڈر کی مضبوطی اور توسیع ہے۔ موصوف نے بتایاکہ صبح 11بجے سے پروگرام ہوگا۔ افتتاحی کلمات مجاہدپاشاہ قریشی ریاستی نائب صدرپیش کریں گے۔جناب مبین احمد ریاستی سکریڑی اقدار پر مبنی سیاست کے بارے میں بات کریں گے۔ جناب عادل پتیل SWCرکن سیاسی سرگرمیوں اور سوشیل ورک کے درمیان تعلق کو واضح کریں گے۔
ریاستی صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین موجودہ سیاسی صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں عنوان پر خطاب کرنے کے علاوہ اختتامی خطاب بھی کریں گے۔جناب ریاض احمد ریاستی سکریڑی پارٹی کے دستور کے نکات پیش کریں گے۔ محترمہ صبیحہ پٹیل ریاستی صدر وومنس ونگ ’’وومنس ونگ کی اہمیت وضرورت ‘‘ پر خطاب کریں گی۔ تمام کا استقبال ضلع صدر انجینئرمبشرسندھے کریں گے۔
