بیدر۔ 16؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): بیدر کے رکن قانون سازکونسل جناب اروند کمارارلی نے کرناٹک کے بجٹ سے متعلق ایک پریس نوٹ جاری کرکے کہاہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی خواہش کے مطابق انصاف، مساوات اور بھائی چارے کی بنیاد پر ریاست کرناٹک کے عزت مآب وزیر اعلیٰ جناب سدرامیا نے امسال 3,71,383 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔عام لوگوں، غریبوں، دلتوں، اقلیتوں، خواتین اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے یہ ایک اچھا بجٹ ہے ۔

یہ بجٹ ریاست کرناٹک کی تمام نسلوں کے لیے امن کا باغ بنانے کے مترادف ہے، جس میں سب کا حصہ برابر ہے۔تعلیم، خواتین اور بچوں کی بہبود، دیہی ترقی، پنچایت راج، صحت اور زرعی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ریاست کے عوام کے مفاد میں پیش کیا گیا بہترین بجٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے