بیدر۔ 24؍اپریل (محمدیوسف رحیم بیدری): آج24؍اپریل چہارشنبہ کو بید رکے گنیش میدان میں کانگریس پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدی نظم ونسق اور حج جنا ب رحیم خان نے انکشاف کیاکہ کانگریس پارٹی کے امیدوار ساگر کھنڈرے کی جیت کی پیشین گوئی انٹلی جنس رپورٹ کے ذریعہ آچکی ہے۔ جلسہ میں شریک افراد نے اس انکشاف پر تالیاں بجائیں۔

وزیر رحیم خان نے وزیراعلیٰ سدرامیاکے ساتھ شہ نشین پر بیٹھے ہوئے 100سے زائد کانگریسی قائدین سے اپیل کی کہ و ہ کانگریس کو جتانے کے لئے ایمانداری سے اپنی پوری طاقت جھونک دیں۔ دس دن تک گاڑیوں میں اپناڈیزل ڈالیں ۔ 10ہزار روپئے خرچ کریں ۔

یہ اطلاع بھی ہے کہ جنتادل (یس) کے قائد جناب نبی قریشی نے اسی اجلاس میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے