زائرین کعبہ ڈاکٹر جاوید کمال کو لوگوں نے گل پوشی اور گلہائے عقیدت پیش کیا
(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر: ضلع ہیڈکوارٹر پر واقع گوبرہواں کےڈاکٹر جاوید کمال اور ان کی اہلیہ 16 مئی کو حج کے مبارک سفر پر روانہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر گوبرہواں میں ان کے رہائش گاہ پر شہر کے شعراء، کویوں اور سماجی کارکنوں نے انہیں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے گل پوشی کیا اور انہیں بہت سی دعائیں اور مبارکباد بھی دیئے اور ساتھ ہی ساتھ خدا سے دعا بھی کیا کہ اُن کا، یہ حج کا مبارک سفر آسانی اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو۔
آخر میں ڈاکٹر جاوید کمال نے تمام شعراء، کویوں اور سماجی کارکنوں کے لیے چائے ناشتہ کا انتظام بھی کیا۔
اس دوران ایک شعری نشست کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شہر کے مشہور و معروف اردو ادب کے کہنه مشق شاعر ڈاکٹر فضل الرحمان شاز حنفی اور اسی ترتیب میں اُنہیں کے ہمنوا شاعر ریاض قاصد، شہر کے سرگرم وکیل اور شاعر شاداب احمد شبیری، شاعر اور صحافی عبدالمبین منصوری (ہمدم سیوانی)، سماجی کارکن دھیرج گپتا، شیو ساگر سحر، پنکج سدھارتھ، عبدالحکیم اور ڈاکٹر جاوید کمال کے عزیزو اقارب سمیت بہت سے لوگ نشست میں موجود رہے۔ جنہوں نے اپنے اپنے انداز میں اپنے اپنے اشعار اور کلام کے ذریعے ڈاکٹر جاوید کمال کو مبارکباد دیا۔
نشست میں ڈاکٹر جاوید نے بہُت ہی والہانہ اور جذباتی نعت اور منقبت کے اشعار پڑھے جس سے پورا ماحول جذباتی اور والہانہ ہو گیا اور تصور اور تصوف کی دنیا میں ہی صحیح تمام سامعین کو مسجد حرام اور مسجد نبوی کی مبارک گلیوں اور کو چوں کی زیارت بھی کروایا۔
نشست میں پیش کئے گئے چند پسندیدہ اشعار درج ذیل ہیں:
ڈاکٹر جاوید کمال۔
اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دینا آ رہے ہیں سلام کرنے ہم۔
ہر گلی ہر مکاں سے کہہ دینا آ رہے ہیں سلام کرنے ہم۔
کیا ہو گلیوں میں گر مدینے کی نقش پا مصطفیٰ کے مل جائیں،
حسرتیں کتنی کتنے ہی ارماں حاجیوں کے دلوں میں کھل جائیں۔
اُن مبارک نشاں سے کہہ دینا آ رہے ہیں سلام کرنے ہم۔
عبدالمبین منصوری (ہمدم سیوانی)۔
حاجیوں اب گنبد سرکار تھوڑی دور ہے،
رحمت حق کا علمبردار تھوڑی دور ہے۔
چل پڑا ہوں گرتا پڑتا سوئے طیبہ المدد،
اے مسیحا اب تیرا بیمار تھوڑی دور ہے۔
اے صبا مصطفیٰ سے کہہ دیناغم کے مارے سلام کہتے ہیں،
یاد کرتے ہیں تم کو شام و سحر بے سہارے سلام کرتے ہیں۔
ریاض قاصد۔
صدائے حق سے گونج اٹھا حرم اللہ اکبر
گرے پڑتے ہیں منہ کے بل صنم اللہ اکبر.
اس کے علاوہ ڈاکٹر فضل الرحمان، شاداب احمد شبیری، ڈاکٹر نوشاد اعظمی، شیو ساگر ‘سحر’، پنکج سدھارتھ اورعبدالحکیم نے بھی اپنے اپنے کلام اور اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔ آخر میں نشست اتفاق رائے سے ڈاکٹر جاوید کمال کے حج کے مبارک سفر سے واپس لوٹنے تک ملتوی کرنے کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
