طلباء کی کامیابی شعبۂ اردو اور کالج کی بھی کامیابی ہے: کامران غنی صبا

 

مظفرپور11 جون (پریس ریلیز): ملک کی مایہ ناز یونیورسٹی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے داخلہ امتحان میں شعبۂ اردو نتیشور کالج، مظفرپور کے چار طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان طلباء میں سنجیدہ خاتون، رابعہ خاتون، اسلم رحمانی اور رقیہ خاتون کے نام شامل ہیں۔ انہیں بالترتیب تیسری، پندرھویں، سترھویں اور انیسویں رینک حاصل ہوئی ہے۔ صدر شعبۂ اردو کامران غنی صباؔ نے بتایا کہ ان چاروں طلباء نے محنت اور ایمانداری سے نہ صرف پابندی کے ساتھ کلاسز کیں بلکہ نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ یہ سارے طلباء مظفرپور کے دور دراز گاؤں سے آتے ہیں۔ کالج آمد و رفت میں انہیں اچھا خاصا وقت لگتا ہے۔ اس کے باوجود انھوں نے پابندی کے ساتھ کلاسز کیں، نصابی و غیر نصابی کتابیں خریدیں اور سنجیدگی کے ساتھ نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ وقتاً فوقتاً ان کے مضامین اور تخلیقات ملک کے مقتدر اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے۔

کامران غنی صبا نے کہا کہ مظفرپور کے نسبتاً چھوٹے کالج سے ایک ساتھ چار طلباء کا جے این یو میں داخلہ امتحان کوالیفائی کرنا انتہائی خوش آئند اور امید افزا ہے۔ انھوں نے کہا کہ شعبۂ اردو کے طلباء کی کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ نیک نیتی اور بلند ہمتی کے ساتھ کی گئی محنت رائیگاں نہیں جاتی ہے۔ شعبۂ اردو کے طلباء کی نمایاں کامیابی پر کالج کے پرنسپل پروفیسر منوج کمار، اساتذہ، پروفیسر بدو شیکھر سنگھ، پروفیسر نکھل رنجن پرکاش، ڈاکٹر نوا شرما، ڈاکٹر ابھے نندا شریواستو، ڈاکٹر آریہ پریا، ڈاکٹر سومیہ سرکار، ڈاکٹر روی رنجن ، ڈاکٹر ششی ونسل، ڈاکٹر راکھی کماری، ڈاکٹر اندرانی رائے، ڈاکٹر بے بی کماری، ڈاکٹر رنبیر کمار ، ڈاکٹرحسین دلشی، ڈاکٹر رادھا رانی کے علاوہ مشتاق احمد نوری، صفدر امام قادری، ڈاکٹر اقبال حسن آزاد، ڈاکٹر ریحان غنی، ڈاکٹر ابو ذر کمال الدین، ڈاکٹر جلال اصغر فریدی، آفتاب عالم، انجنیئر ظفر اعظم، فہد زماں، اکبر اعظم صدیقی، اعجاز احمد، ریاض خان، سورج کمار سنگھ، احتشام رحمانی، کامران رحمانی، ریاض نصرول، امن نصرول، مولانا سعید الرحمن سلفی، مولانا شمشاد سنابلی، عباس گڈو، محمد غفران، نور جمشید پوری، منصور قاسمی، انور آفاقی، ایمل ہاشمی، شہاب الدین احمد (قطر)، ڈاکٹرعاطف ربانی، ڈاکٹر حفظ الرحمن، نظر الہدی قاسمی، ڈاکٹر امتیاز، محمد رفیع، اکبر اعظم صدیق، ڈاکٹر ایس ایم باقر، انور حسین، منیب مظفر پوری، جاوید قیصر، تابش قمر، انور حسین، محمد امیر اللہ، عبدالرحیم، ضیاء العظیم، مظہر وسطوی، امام الدین امام، محمد آفتاب صابری، آفتاب رشک مصباحی، شارق خاں، ڈاکٹر فاروق احمد قاسمی، انظار احمد صادق، نایاب حسن، خرم ملک وغیرہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے