چٹگوپہ. 26/جون(عبدالقدیر لشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے منااکھیلی میں گوشت کی دکانیں تقریباً دنوں سے بند کردی گئی ہیں جس سے وہاں کی عوام کو کھانے میں دشواریاں پیش آرہی ہے کیونکہ صرف بیف کی دکانیں بند کی گئی ہیں. چکن،اور مٹن ، وغیرہ کی دوکانیں روزانہ کھلی رہتی ہیں.
بیف کی دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 دنوں سے دکانوں کو بند کرایا گیا ہے. منااکھیلی کی عوام کی شکایت ہے کہ اسطرح سے کوئی بھی گرام پنچایت بیف کی دکان کو بند کرتے نہیں دیکھا گیا ہے لیکن منااکھیلی گرام پنچایت کی جانب سے بیف کی دکان بند کرنے کو کہا گیا ہے. دیگر ترقیاتی کام کی طرف بھی توجہ دینا چاہئے.
منااکھیلی میں گرام پنچایت صدر اور پی،ڈی،او،کی جانب سے کوئی بھی ایسے کام دیکھنے میں نہیں آئے. وارڈ نمبر 7 کی فلٹر مشین بند ہے جس سے آس پاس کے گھر والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. مین روڑ کا کام بھی کئی سال سے جاری ہے لیکن کب مکمل ہوگا پتہ نہیں جس سے عوام کو روزانہ کئ دشواریاں پیش آرہی ہیں. اسطرف توجہ دینے کی بجائے آئے دن ایک کے بعد ایک مشکلات چھوٹے کاروباریوں کے سامنے کھڑی کی جا رہی ہیں.
منااکھیلی کے مختلف وارڈوں میں سڑک خراب ہوئی ہے اس طرف بھی پنچایت کے ذمداروں کی توجہ نہیں ہےکیونکہ جے ،جے،ایم،کام کی وجہ سے سڑک خراب ہوئی ہے. ہمیں یقین ہے منااکھیلی گرام پنچایت گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کام کرے گا.
