بیدر. 26/جون (محمدیوسف رحیم بیدری): لال بہادر ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور برمس ٹیچنگ ہاسپٹل کی طرف سے املا پور گاؤں میں کرناٹک اسٹیٹ ایڈز پریوینشن سوسائٹی کے تعاون سے منعقدہ ایک مفت ہیلتھ چیک اپ میں ڈاکٹر اروند کلکرنی نے کہا کہ آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی بیماری یا صحت کے مسئلے کا شکار ہے۔ ذیابیطس، بلڈ پریشر، خون کی کمی، آنکھوں کے مسائل عام ہیں۔
لالہ بہادر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے سپرنٹنڈنٹ اشوکا پنچال نے کہا کہ کرناٹک اسٹیٹ ایڈز پریوینشن سوسائٹی کے تحت دیہی علاقوں میں صحت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مسلسل پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام 2030 تک ایچ آئی وی کے مکمل خاتمے کے ہدف میں تعاون کریں۔ اس مفت کیمپ میں ذیابیطس، بلڈ پریشر، ایچ آئی وی ایس ٹی آئی، کے ٹیسٹ کیے گئے۔ کیمپ میں کارکن بھاگیہ جیوتی، سنیہلتا اورآشا ورکرس موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے