(اٹوابازار سدھارتھ نگر): مساجد اور مدارس اسلامیہ ہم مسلمانوں کا بہت عظیم سرمایہ ہیں انہیں سے ہمارا تشخص اور ہماری شناخت برقرار ہے ان کی بقا اور ان کا تحفظ ناگزیر ہے ،ہماری مسجدیں اور تعلیمی ادارے ہمیں ہماری جانوں سے زیادہ عزیز ہیں ،ہمارے لیےبہرحال ان کو باقی اور آباد رکھنا بہت ضروری ہے اس سے پہلے کہ اسلام دشمن طاقتیں انہیں کسی طرح کا نقصان پہنچاٸیں ہمیں اس کی حفاظت کے لیے جتن کرناہے ان خیالات کا اظہار ویلفٸرٹرسٹ اٹوا کی نصف ماہی میٹنگ (منعقدہ بمقام جامع مسجد اتحاد ملت ) میں صدارتی خطاب کرتے ہوۓ جناب محمدابراہیم مدنی نے کیا انہوں نے مزیدکہا کہ ویلفٸرٹرسٹ کےمقاصد میں خدمتِ خلق اور بہت سارے کارہاۓ خیرکوانجام دینا ہے مگر ہم اپنی وسعت کے بقدر ہی مکلف ہیں اس لیے سردست ہم مدارس و مساجد اور مکاتب کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھےہوۓ ہیں آٸندہ اللہ مزیدتوفیق عطافرماۓ گا تو ہم اپنے عمل کا داٸرہ مزید وسیع کریں گے۔

اس موقع پرناظم میٹنگ فخرالدین ریاضی،ماسٹراکرام محمد، محمدقاسم خان اشرفی ،عبدالرحمٰن نوری ،حکیم انیق ،ڈاکٹرنادر سلام ،اظہار اثری ،سیدعزیزالرحمٰن وجہ القمرشبو مجیب الرحمٰن رحمانی،عرفان خان نے بھی اپنےاپنے خیالات اور آرا ٕ کا اظہارکیا۔وصی اللہ ،نفیس احمدصفوی ،رضوان احمد برکت علی،حبیب الرحمٰن ،فضل الرحمٰن وغیرہ بھی خصوصی طور پر شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے