کلبرگی۔ 21؍جولائی(راست): جمعہ کوجناب خواجہ فریدالدین انعامدار محب ِ اردو ، مؤظف محکمہ پولیس گلبرگہ اورسماجی جہدکارنے جناب سید فیاض الدین جمعدار CRPکے ہمراہ گلبرگہ ضلع کے الند تعلقہ کے گل ہلی تک تعلیمی سفرکا اوروہاں پہنچ کر میرمعلمہ اور اسٹاف کی موجودگی میں چہارم تاہفتم تک کی طالبات میں انگریزی اردو گرائمری ، انگریزی ۔ کنڑا گرائمر اور نوٹ بک مفت تقسیم کئے۔ میرمعلمہ نے دل کی گہرائیوں سے جناب خواجہ فریدالدین انعامدار کا شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع جناب انعامدارکے ذرائع نے دی ہے۔
