20 غریب ومستحق خواتین میں مفت سلائی مشین کی تقسیم، تقریب سے سیاسی و سماجی دانشوران کا خطاب

بسواکلیان۔ 29؍ستمبر (محمّد نعیم الدّین؍نامہ نگار): مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے جلسہ برائے تقسیم مفت سلائی مشین و کمپیوٹر اسنادات بھوسگے فنکشن ہال بسوا کلیان میں منعقد ہوا ۔مولانا سید عثمان عبّاس ندوی صاحب سرپرست مسلم بیت المال نے ادارہ کا تعارف اور ابتک کی کارکردگی بیان کی۔ سیاسی رہنماء و ریاستی چیئرمین محکمہ فشریزودیگر محترمہ مالا بی نارائن راؤ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سید یثرب علی صاحب نے اپنے خطاب میں خواتین کی محنت کو سراہا۔

مسلم بیت المال کے منعقدہ اس جلسہ سے شری دھنراج تالم پلّی کانگریسی قائد نے کہا کہ مسلم بیت المال بسوا کلیان کا کام قابل ستائش ہے ایسے کام سماج کو بہتر بنانے اور غریبوں کی مدد کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ شری وجئے سنگھ سابق ایم ایل سی نے مسلم بیت المال کے اس اقدام کو سراہا اور حکومت کرناٹک سے بھی سرکاری اسکیم سے مدد کی جائے گی۔ محمد رئیس الدین جنرل سیکرٹری مسلم بیت المال نے شہر میں ادارہ کی 32 سالہ خدمات پر مختصراً روشنی ڈالی۔ شری ملیکا ارجن ایس کھوبا سابق ایم ایل اے، شری ایم جی مولے ایم ایل سی و سابقہ ایم ایل اے بسوا کلیان نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مولانا عبد السلام صاحب قاسمی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ مسلم بیت المال بسوا کلیان کی قابل قدر خدمات رہی ہیں ہم سب کو اس کا ساتھ دیتے ہوئے کام کرنے اور ہمیشہ تعاون جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔بسوا کلیان میں سماجی اور سیاسی قائدین کی رہنمائی بھی حاصل ہے۔ اس موقع پر ضرورت مندوں میں 20 سلائی مشین اور سلائی ٹریننگ کی سند تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ کمپیوٹر ٹریننگ مکمل کرنے والی 50 طالبات کو اسنادات سے نوازا گیا۔تقریب کا آغاز حافظ میر فرخندہ علی امام و خطیب جامع مسجد بسوا کلیان کی قرات کلام پاک سے ہوا۔ حافظ محمد مستان صاحب ھڑگی اور مسلم بیت المال کی طالبات نے نعت شریف پیش کی۔ محمّد مخدوم محی الدین صدر،محمّد ربّانی باگ، حضور پاشاہ، مقیم ماموں،سید محبوب پٹیل, علی صاحب cpi بسوا کلیان, مولانا اظہار الحق صاحب, ڈاکٹر عبد الکریم صاحب,ڈاکٹر زکی الدین, سُلطان علی صاحب, اختیار علی صاحب, منوہر میسے, منان سیٹھ بیدر, اسٹیج پرموجودتھے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی حضرات کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات پر لکھی گئی کتاب بھی تحفہ میں دی گئی اورمسلم بیت المال بسوا کلیان کے سرپرست حضرات غلام رسول صاحب, قیام الدّین باگ, شیخ یونس صاحب, مستان خان صاحب, یوسف الدین صاحب, و ممبران کے علاوہ ٹریننگ سنٹر کے خواتین و لڑکیاں بھی کثیر تعداد میں شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے