بیدر۔8؍نومبر(محمدیوسف رحیم بیدری): حضرت خواجہ سید شاہ ولی اللہ محمد محمد الحسینی المعروف بہ حضرت خواجہ سید شاہ ولی شاہ صاحب ؒ کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف کا حسب عملدر آمد قدیم 10؍نومبر کو بصد عقیدت واحترام انعقاد عمل میں آئیگا۔
تفصیلات کے بموجب ٧؍جمادی الاول مطابق 10؍نومبر بروزاتوار بعد نماز عصر جلوس صندل شریف خانقاہ حضرت سید شاہ لعلن محمد محمد الحسینی ؒموقوعہ پتال نگری تا علاقہ علی آباد حسینی نگر بیدر ’’عقب عیدگاہ ‘‘ درگاہ حضرت ممدوح ؒپہنچے گا۔ بعد ادائیگی نما ز مغرب صندل مالی کی خصوصی خدمات جناب سیدشاہ امیر اللہ محمد محمد الحسینی سجادہ نشین و متولی فرزند اکبرحضرت سید شاہ محمودمحمد محمد الحینیؒ سجادہ نشین و متولی مرحوم درگاہ حضرت ممدوح ؒ ممتاز علمائے مشائخین ،سجادگان ،متولیان،سابقہ و موجود ہ عوامی نمائندو ں، سرگروہان فقراء ، ومعتقدین کی موجود گی میں انجام دیں گے۔
فاتحہ گلہائے عقیدت سلام و نیاز دُعا تقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔٨؍جمادی الاول مطابق 11؍نومبربروزپیر بعد نماز مغرب جلسہ جشن چراغاں بمقام خانقاہ شریف ،بعد نماز عشاء میلاد خوانی ،محفل سماع بمقام خانقاہ سید شاہ لعلن حسینی پتال نگری اور٩جمادی الاول مطابق 12 ؍ نومبر بروز منگل کوبعد نماز فجر ختم القرآن ، فاتحہ ،دُعاوسلام مقرر ہیں۔تمام عقیدت مندان سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔
