گلبرگہ۔ 15؍نومبر (راست): آج 15؍نومبر کومحب ِ اردو ، حرکیاتی سماجی جہدکار جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے اپناتعلیمی دورہ گلبرگہ سے طئے کرتے ہوئے شاہ پور پہنچے ۔ اردو نواز شخصیت ،ہمدردانسان اور پسماندہ طبقہ کی آواز آنجہانی باپوگوڈا کی برسی پر شاہ پور کے سرکاری اردو Hrpsاسکول اور سرکاری کنڑا Hpsگاندھی چوک شاہ پور تعلقہ ضلع یادگیر میں مہمان خصوصی بسواراج پاٹل ہیرونڈی اور دونوں اسکولوں کے اساتذہ کی موجودگی میں اردو سے کنڑا سیکھنے کی کتابیں، انگریزی اردو گرائمر، انگریزی کنڑا ڈکشنری اور انگریزی ۔ کنڑا گرائمر کی کتابیں تحفتاً طلبہ کو پیش کیں۔ دونوں مدارس کے اساتذہ نے دل کی عمیق گہرائیوں سے موصوف کا شکریہ اداکیا۔ اس بات کی اطلاع خواجہ فریدالدین انعامدار کے ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے