ڈاکٹر بدر عالم کی ضلع میں آمد پر افطار پارٹی کا اہتمام جے جے سپر ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال کی نئی بلڈنگ میں۔
سدھارتھ نگر: رمضان کے مبارک ماہ کو الوداع کہتے کہتے پچھلے دنوں ایک نئے ڈاکٹر بدر عالم کی ضلع میں آمد پر ایک افطار کا انتظام جے جے سپر ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال پر کیا گیا۔جس میں شہر کے ہندو مسلم بھائی بڑی تعداد میں شریک ہونے۔ روزہ کھولنے کا وقت ہوتے ہی سب نے ایک ساتھ کھجور سے روزہ کھولا۔ اس افطار کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں ہندو و مسلمان سب نے ایک ہی صف میں بیٹھ کر افطار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بدر عالم نے بتایا کہ ایم بی بی ایس کرنے کے بعد وہ گردہ کے امراض میں مہارت حاصل کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ اس ضلع میں اپنی خدمات کے لیے حاضر رہیں گے۔

غور طلب ہے کہ ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر جاوید عالم اور ڈاکٹر جمشید عالم ضلع میں پچھلے کئی سالوں سے امراض قلب میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر جاوید عالم نے بتایا کہ ان کے نئے جےجے سپر ملٹی اسپیشیلٹی اسپتال میں قلب سے تعلق رکھنے والے سبھی امراض کا علاج کیا جائے گا۔ان کی کوشش رہے گی کہ اس اسپتال میں سبھی سہولیات دستیاب رہیں تاکہ مریض کو کہیں بھٹکنا نہ پڑے۔ ڈاکٹر بدر عالم کی اہلیہ بچوں کے امراض کی ماہر ہیں۔ ڈاکٹر جمشید عالم کی اہلیہ ڈاکٹر کشش اے خان ماہر امراض نسواں ہیں۔ چھوٹے بھائی سدر عالم بھی ڈاکٹر کا کورس کر رہے ہیں۔
توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ ان سب کے والد محمد شعبان خان خود ایک معالج ہیں اور شہر گورکھپور میں شفا اسپتال کے نام سے ان کا اسپتال چل رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ایک عالم دین اود حافظ قران بھی ہیں۔
اس موقع پر ٹھیکیدار رامیشور سنگھ، رمضان علی، خورشید احمد، نعیم خاں، ڈاکٹر فہیم، ڈاکٹر علیم اللہ، ڈاکٹر جاوید کمال، سونو شریواستو کے ساتھ سیکڑوں شہری موجود رہے۔

