ظہیرآباد 26اپریل(مشرقی آوازجدید): ابھی چند روز قبل اسلام پور جنارم منڈل ضلع سنگاریڈی میں شرپسند عناصر نے درگاہ حضرت غریب شاہ ولی رحمت اللہ علیہ اور ان کے شاگرد وخلیفہ حضرت مدھار ولی شاہ ولی رحمت اللہ علیہ کے مزار شریف کو نقصان پہنچا یا اوراس کو شہید کردیا تھا۔ ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے ذمہ داران نے ضلع ایس پی صاحب سے ملاقات کرکے ان کو میمورنڈم پیش کیا، ایس پی صاحب نے وفد کو تیقن دیا ہے کہ وہ جلد از جلد دونوں بزرگان دین کے مزار شریف کو از سر نو دوبارہ تعمیر کرائیں گے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کے صدر مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی، جناب کلیانی ذکی الدین صاحب، امیر حمزہ منصور علی صاحب اس کے علاوہ کل جماعتی ذمہ داران بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

