ظہیرآباد 27/اپریل(مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد تعلقہ کے موضع شیخاپور سے ،،چلو ورنگل ریالی،، میں شرکت کے لئے ٹی آر ایس وبی آر ایس 50 سے زائد قائدین ایک قافلہ کی شکل میں بذریعہ آر ٹی سی بس روانہ ھوئے۔جہاں ورنگل میں پارٹی کی ،،سلور جوبلی،، تقریب منائی جارہی ہے جسکو سابق چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ودیگر قائدین خطاب کرینگے اس تقریب میں ریاست بھر سے آئے ھوئے قائدین سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور پارٹی کے لئے آئندہ کا لائحہ عمل بھی طئے کیا جائیگا.
اس موقع پر بی آریس پارٹی سینئیر قائد مسٹر محمد صادق علی، پارٹی صدر محمد عظیم الدین سابق سرپنچ، چناریڈی، نائب سرپنچ محمد محبوب خان صاحب، تمام پارٹی قائدین و کارکنان جس میں معین الدین، غوث الدین، احمد علی،فیض الدین، ملک ارجن،ین شیھکرچانٹی، محمود علی ،منصور،خواجہ میاں، کلیم الدین، شہاب الدین، نصیر الدین، اسماعیل، ناگاریڈی،،غوث الدین، پروین پرساد کانٹو نوین گوپال ریڈی جیسے دیگر افراد بھی موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے