مہراج گنج (نمائندہ): 25/اپریل بعد نماز مغرب محبوب العلماء مولانا شبیر احمد صاحب قاسمی صدر المدرسین جامعہ عربیہ صادقیہ کی کوشسوں اور عطاء ایجوکیشنل ٹرسٹ ذمہ داران کی محنت اور لگن سے طوطی ہند حضرت علامہ مولانا مفتی راشد صاحب اعظمی نائب مہتمم و استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند کے ہاتھوں ویر عبدالحمید نگر گبڑوا مہراجگنج میں جامعة الذکری گرلس کالج کا سنگ بنیاد عمل میں آیا۔

حضرت مفتی راشد صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے سنگ بنیاد کے بعد جامعہ الذکری کی جلد از جلد تعمیر اور اس کے وسائل کی فراہمی کیلئے بارگاہ رب العالمین میں پرسوز دعا فرمائی۔

اس تقریب میں شریک رہے علاقے کے چیدہ و چنندہ علماء کرام میں موجود رہے خصوصاً مولانا و حافظ عبیدالرحمن صاحب صدر شعبہ حفظ جامعہ ابوبکر صدیق ترکلواں تیواری۔ مولانا امام الدین صاحب قاسمی ناظم تعلیمات مرکزی دارالعلوم گبڑوا’ مولانا رئیس احمد صاحب قاسمی امام مسجد قباء مہراجگنج’ حافظ امام الدین صاحب امام جامع مسجد منگل پور’ مولانا وسیم صاحب امام پکڑی خورد’ قاری سید احمد احیائ’ مشہور ملی و سماجی کارکن برادران حافظ ابو طالب و طیب صاحبان سسواں بازار’ انجینیئر معراج احمد صدیقی اور انجمن تحفظ سنت مہراجگنج کے جمیع احباب بھی موجود تھے۔

اخیر میں جامعة الذکری گرلس کالج کے بانی و مہتمم مولانا سراج احمد قاسمی نے اس تقریب میں شریک ہونے والے اپنے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے