چتور آندھراپردیش 2/اپریل (مشرقی آواز جدید): جناب مولانا حسین احمدصاحب معدنی ومفتاحی نائب صدر جمعیۃعلماء آندھراپردیش نے ایک تعزیتی بیان جاری کرتےہوئےبتایا کہ دنیا میں لوگ آتے بھی ہیں اور چلے جاتے ہیں لیکن دنیا ان لوگوں کو نہیں بھلاتی ہے جو قوم وملت کے سچے خدمت گزار ہوتے ہیں انہی میں سے ھمارے ضلع چتور شہر کلکری کے حضرت اقدس مولانا مصطفٰی صاحب ہیں جو جمعیۃ العلماء ضلع چتور کے اول نائب صدر منتخب ہوئے تین سال حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ العلماء آندھرا پردیش و تلنگانہ کے حکم پر حضرت مولانا مصطفٰی صاحب کو جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا تھا اور تادم حیات اسی عہدے پر قائم رہے اور رکن عاملہ جمعیۃ العلماء آندھرا بھی تھے مولانا موصوف بہت سارے خوبیوں کے مالک تھے . خوش مزاج ، ملنسار، ملی سماجی ، مدھمی ، سیاسی خدمات آپکا شیوہ تھا 2009 ء سے تا دم زیست جو خدمات آپ نے کی ہیں انکا شمار کرنا بالکل مشکل ہے . ہر وقت خدمت دین وملت کیلئے اپنی جان و مال سے بالکل تیار رہتے تھے دو ماہ سے آپ بالکل بیمار تھے ہسپتال میں زیر علاج تھے لیکن 29/ اپریل ۲۰۲۵ بروز منگل بعدنماز مغرب اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون اور 30/اپریل ۲۰۲۵ بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی ، جمعیۃ العلما ضلع چتور کے تمام اراکین عاملہ اور عہدیداران و اراکین منتظمہ اس رنج وغم میں برابر شریک ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مولانا کے تمام فرزندان اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور جمعیۃ العلماء ضلع چتور کو نعم البدل عطا فرمائے اور مولانا مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس عطا فرمائے آمین۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے