ظہیرآباد۔4/مئی (مشرقی آواز جدید): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرز ایسوسی ایشن ظہیرآباد کا ماہانہ اجلاس دفتر آئیٹا اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیرآباد منعقد ہوا جس میں وقف بچاؤ دستوربچاو کے ضمن میں امیر مقامی جماعت اسلامی و کنوینر محمد ناظم الدین غوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ہند نے یہ متنازعہ قانون وقف ترامیم بناکر مسلمانوں سے وقف جائیدادیں ہڑپنا چاہتی ہے اسکے خلاف احتجاج کی مختلف شکلیں اختیار کی جارہی ہیں اس سلسلہ میں6/مئی کو غوری پیالس فنکشن ہال میں خواتین کے لیے ایک اجلاس رکھا گیا ہے اس کی شعور بیداری کے لئے یکم مئی کو اسلامک سنٹر میں خواتین کا پروگرام منعقد ہوا اور آج بھی اس مجوزہ اجلاس میں خواتین کو شریک کروانےکی اپیل کی گئی۔
بعد ازاں صدر آئیٹا ظہیرآباد خواجہ نظام الدین کے سنگاریڈی ضلعی سیکرٹری منتخب ہونے پر مخلوعہ عہدہ پر ان کی نگرانی اور ریاستی ذمہ داران سید اظہر الدین فینانس سیکرٹری اور محمد معین الدین پریس سیکرٹری کی موجودگی میں اکثریت رائے سے جناب عمران احمد خان کو بحیثیت صدر آئیٹا ظہیرآباد منتخب قرار دیا گیا تمام حاضرین نے انہیں مبارک باد پیش کی اور صحت و استقامت کی دعا کی۔
اس موقع پرنائب صدر محمد ضمیر الدین سیکرٹری سید عبدالحفیظ خازن محمد سالار اراکین محمد ارشاد قیصر غوری نذیر شریف ضیاء الدین نسیم احمد عبدالمجید صدر مدرس عوامی اسکول ودیگر موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے