بسوا کلیان کے مسجد الماس میں عبد القادر صاحب کا جمعہ کی نماز سے قبل خطاب
بسوا کلیان (نامہ نگار): ایمان والوں (مُسلمانوں) کو نیکی کا کام کرنے کی تلقین کرتے ہوئے, کہا کہ چوری ,جوا ,شراب نوشی, پانسہ اور بہت سے حرام کاموں سےبچنے کیلیے کہا عبد القادر صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب کرتے ہوئے قرآن کی سورۃ المائدہ
آیت نمبر 38 کی ترجمہ بتایا کہ چور، خواہ عورت ہو یا مرد، دونوں کے ہاتھ کاٹ دو، یہ اُن کی کمائی کا بدلہ ہے اور اللہ کی طرف سے عبرت ناک سزا۔ اللہ کی قدرت سب پر غالب ہے اور وہ دانا ہ بینا ہے, اور اسی سورۃ کی آیت نمبر 90, کا ترجمہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ترجمہ: اے لوگو جو ایمان لائے ہو، یہ شراب اور جُوا اور یہ آستانے اور پانسے، یہ سب گندے شیطانی کام ہیں، ان سے پرہیز کرو، اُمیّد ہے کہ تمہیں فلاح نصیب ہوگی۔
مزید انہونے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنے ایمان کو بچائیں, اور فرائض کی پابندی کریں, اِسلام کی دعوت کو اپنے عمل سے پیش کریں گھروں میں دینی ماحول کی بنائیں, دُنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ اس موقع پر حافظ افضل صاحب نے جمعہ کی نماز پڑھائی
