چٹگوپہ۔ 10؍جون(عبدالقدیر لشکری): میونسپل ٹی ایم سی چیف آفیسر جناب حسام الدین بابانے آج چٹگوپہ تعلقہ کے تمام صحافیوں کوایک دعوت نامہ روانہ کرتے ہوئے 11؍جون کو ہونے والے انتخابات میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔ دعوت نامہ میں لکھاہے کہ آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ”میونسپل صدر اور نائب صدر” کا انتخاب کل مورخہ 11/06/2025 کو صبح 10 بجے چٹگوپہ میونسپل آفس ہال میں منعقد ہوگا۔ لہٰذا، آپ سے درخواست ہے کہ ”صدر اور نائب صدر” کے انتخابات میں شرکت کریں۔
