گورکھپور: انجمن تعلیمات دین گورکھپور کا تعلیمی بیداری عشرہ جاری ہے۔ تنظیم کے آرگنائزر مولانا محمد سالم امام مسجد کھوکھر ٹولہ، انجمن تعلیمات دین کے سرپرست ڈاکٹر عزیز احمد اور صدر محبوب سعید حارث مینیجر اسلامیہ انٹر کالج اور جنرل سکریٹری قاضی کلیم الحق کی ہدایتوں کے مطابق مدارس مکاتب کے دورے پر ہیں۔ وفد نے مدرسہ مصباح العلوم اسونجی بازار کا معاینہ کیا جہاں پرایمری درجات میں 239/طلباء موجود ملے جبکہ صرف درجہ پنجم میں 36/طلباء طالبات کی تعداد رہی۔ مدرسہ کی بلڈنگ اور اس کی صفائی و ستھرائی کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوا۔ جیساکہ تصویریں شاہد ہیں۔

مدرسہ تعلیم القران کوئیں بازار میں طلبہ کی تعداد 200 رہی۔ مدارس میں کثیر طلباء طالبات کی تعداد سے ان کی کارکردگی اجاگر ہوتی ہے۔ اتنی اچھی تعداد اساتذہ کرام کی محنت اور ان کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان مدرسوں کو دن دونی ترقیات سے نوازے۔

تنظیم کے آفس سکریٹری و خازن مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور نے عوام سے گزارش کی ہے کہ مکاتب و مدارس کی طرف توجہ فرماکر ان کی ضروریات کی کفالت میں حصہ دار بن کر ثواب دارین کے مستحق بنیں اور نوجوان نسلوں کے ایمان و عقیدہ کی حفاظت میں معاون بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے