حیدرآباد 31 / جولائی(مشرقی آوازجدید): مفتی محمود عالم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شاہ میر پیٹ منڈل ضلع میٹر چل ماکا جگیری کے بموجب ضلع سطح پر مبر سازی مہم کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس جامع مسجد کیسرا میں صدر مسجد انتظامی کمیٹی عالی جناب محمد عظیم صاحب کی سر پرستی محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ کی صدارت اور مفتی عبدالباقی صدر جمعیۃ علماء ضلع میٹر چل کی نگرانی میں منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مصدق القاسمی صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدر آباد اور مولانا قاضی سید افتخار الدین قاسمی نظامی صدر قاضی حلقہ شاہ میر پیٹ و ماکا جگیری نے شرکت کی اور اجلاس سے خطاب بھی فرمایا۔
مولانا مصدق القاسمی صدر جمعیتہ علماء گر بیٹر حیدرآباد نے جنگ آزادی میں جمعیۃ علماء کے اکابرین کی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے علماء برادری سے اپیل کی کہ مسلمانوں کو جمعیتہ کے پلیٹ فارم سے جوڑ کر پورے جوش اور ایمانی جذبہ کے ساتھ اصلاح معاشرہ کے لئے اپنے آپ کو کمر بستہ کر لیں ۔ کیونکہ آنے والا وقت بہت نازک ہے اور عوام کا ایک بڑا طبقہ علماء کو اپنا سیا تصور کرتی ہے۔ مولانا سید قاضی افتخار الدین قاسمی نظامی نے جمعیۃ علماء کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب دامت برکاتہم کی خدمات اور قربانیوں کو قابل تحسین اور لائق تقلید قراردیا۔ صدرا جلاس جناب حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء نے اپنے صدارتی خطاب میں جمعیتہ کی تاریخ اور کارناموںپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں میں جمعیۃ کے اکابرین نے جوقربانیاں اور مثالی خدمات انجام دی ہیں دنیا میں کہیں بھی اسکی نظیر نہیں مل سکتی۔
جناب مولانا مفتی محمد ساجد ناصری بانی و ناظم معہد الصفہ حیدرآباد نے پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے ریاستی صدر حضرت مولانا حافظ پیرشبیر احمد صاحب دامت برکاتہم کی تیس سالہ خدمات اور کامیاب قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام موجود ممبران سے اپیل کی کہ چنگی خطوط پر ممبر سازی مہم کو تیزی سے مکمل کر لیں ۔ مفتی سرور قاسمی صدر جمعیۃ علماء کاپرا منڈل مولانامحمود سبیلی ناچارم مولانا بشیر الحسن فلاحی قطب اللہ پور اور جناب محمد شعیب شاہ میر پیٹ نے بھی اظہار خیال فرمایا۔ پروگرام کا آغاز مفتی سرور صاحب امام و خطیب مسجد نور الہی کھا پرا کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا منڈلوں کے صدور و عہدیداران جمعیۃ علماء کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام نے بھی جائزہ اجلاس میں شرکت کر کے جمعیتہ علماء سے اپنی محبت اور اٹوٹ وابستگی کا ثبوت دیا۔
کیسرا سے ڈاکٹر سلمان، قطب اللہ پور سے مولانا امداد اللہ قاسم مولانا شمشیر صاحب مولانا شاہد صاحب کوکٹ پہلی سے مولا نادیافت قاسمی اپنے رفقاء کے ساتھ نا گارم سے مولانا مسرور عالم مظاہری اور حافظ بدر الحق اپنے رفقاء کے ساتھ مولاعلی سے مولانا ظفیر الدین صاحب مظاہری حافظ منور حسین رحمانی اور مفتی عبید الرحمن قاسمی اپنے رفقاء کے ساتھ کھاپرا سے حافظ نجم الدین اپنے رفقاء کے ساتھ لالہ گوڑہ سے مولانا خورشید صاحب مولانا اظہر القادری صاحب حافظ عبدالمنان اپنے رفقاء کے ساتھ جگن گوڑہ سے مفتی عبدالرحمن قاسمی اپنے رفقاء کے ساتھ اور میٹر چل سے مولا ناریاض قاسمی مولانا ضیاء الاسلام قاسمی نے اپنے رفقاء کے ساتھ شرکت کی۔ مولانا مصدق القاسمی کی دعاء پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔۔۔۔
