حیدرآباد۔ 2؍اگست (سخاوت علی نظامی): حیدرآبا دکے زیبا باغ آصف نگر میں رہائش پذیر جناب محمد مزمل حیات صاحب کی دو دختران زُنیرہ حیات اور انعم حیات نے ناظرہ قرآن مجید ختم کرنے پر دونوں کی گلپوشی کی گئی۔ زنیرہ اور انعم حیات کے داداحضرت محمد فراست علی نے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ میر ی ان دونوں پوتیوں اور اپنی معصوم بندیوں کواپنے کلام سے قریب رکھے۔ یہ دونوں (اور ہم) اپنی زندگی کے تمام معاملات قرآن مجید کے ذریعہ حل کریں۔ شرک، بدعت،بدزبانی، بداخلاقی ، بے صبری، اور غیر ذمہ داری سے اللہ تعالیٰ انھیں (اور ہم کو) بچائے۔
اللہ تعالیٰ کی فرمان برداری، رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت اور والدین کی خدمت میں لگے رہیں ۔ ملک ِ عزیز بھارت اور انسانیت کے لئے دونوں پوتیاں سراپا رحمت ہوں ۔ گھر میں خوشی کاماحول ہے۔ زنانے سے بھی لڑکیوں کومبارک باد دی گئی ۔ شیرینی کی تقسیم عمل میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے