اعظم گڑھ، 10 اگست (نامہ نگار): اعظم گڑھ کے تھانہ نظام آباد کے گاؤں سیدھا سلطان پور باشندہ محمد حسین مرحوم کا ببول کا پیڑ گاؤں کے علاؤالدین اور ندیم کے اشارے پر عبداللہ، سلمان، عزیزاللہ عرف پپو اور احمد اللہ کاٹ کر چوری کر لے گئے۔ اس کی خبر ملتے ہی محمد حسین مرحوم کی فیملی وکیل نے اس کی رپورٹ درج کرائی۔ اب دیکھنا یہ ہیکہ محمد حسین مرحوم کی فیملی کو انصاف کب ملتا یے؟ غور طلب ہیکہ ببول کا پیڑ بالکل ہرا تھا اور ہرا پیڑ کاٹنا قانوناً ایک بڑا جرم یے۔ملزمین کے پاس پیڑ کاٹنے کا محکمہ جنگلات کی جانب سے کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔ اس معاملے میں ملزمین دو جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں، پہلا ہرا پیڑ کاٹنا، دوسرا چوری کرنا۔ اس حساس معاملے کو لیکر محمد حسین مرحوم کے بیٹے ڈاکٹر خالد اعظمی نے کہا کہ زمین ہماری ہے اور ہماری زمین پر موجود ہرے بھرے ببول کو کاٹنا اور چوری کرنا سخت جرم کے زمرے میں آتا ہے۔لہذا ہماری محکمہ جنگلات کے افسران اور پولیس انتظامیہ سے درخواست ہیکہ ملزمین عبداللہ، سلمان، عزیزاللہ، احمداللہ اور اس پورے معاملے کے ماسٹر مائنڈ علاؤالدین اور ندیم کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیں، تاکہ مستقبل میں کوئی ماحولیات کو نقصان پہنچانے کی جرائت نہ کر سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مذکورہ ملزمین نے ریاض خان کی زمین پر زبردستی قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد صدمہ برداشت نہ کر پانے کی وجہ سے ریاض خان کا انتقال ہو گیا تھا۔ یہ بھی معاملہ ابھی گرم ہے۔
