سداشیوپیٹ 17/اگست(مشرقی آواز جدید): ملک کی 79 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر دفتر مجلس اتحاد المسلمین محمدیہ نگر سداسیوپیٹ میں شیخ غوث پاشاہ صدر مجلس اتحاد المسلمین سداسیوپیٹ نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔اسی طرح تمام حاضرین نے قومی ترانہ پڑھا۔

اس موقع پر شیخ غوث پاشاہ وہاں موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آزادی کے لئے مسلم مجاہدین کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مسلم رہنماؤں اور علماء اکرام نے اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے کر انگریزوں کی غلامی سے ملک کو آزاد کرایا۔

اس موقع پر محمد جہانگیر صاحب صدر کمیٹی مسجد محمدیہ، محمد واجد شیخ سابق رکن بلدیہ،سید ارشد معتمد مجلس،سید سلیم ٹیچر،محمد معز سکریٹری، خلیل بھارت بیاٹری،شیخ الیاس،محمد حسین، محمد ریاض، ڈیلر عبدالغنی،محمد صلاح الدین، محمد سراج الدین، محمد رضوان، وہاب پٹیل،محمد انور، افروز، جمیل،امتیاز، جہانگیر، عبدالغفار، وقار ،شہباز جیسے دیگر افراد بھی موجود تھے۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے