بنگلور۔ یکم ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری): بنگلور کی علمی و ادبی فضاؤں میں ایک یادگار لمحہ اْس وقت رقم ہوا جب جھاڑکھنڈ سے تعلق رکھنے والے معروف ادیب، محقق اور مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ "رنگ” دھنباد، ڈاکٹر اقبال حسین صاحب اپنے صاحبزادے شہریار رضا کے ہمراہ بزمِ شاہین کے دفتر، بنگلور تشریف لائے۔استقبالیہ تقریب میں بزمِ شاہین کے صدر و روحِ رواں الحاج باباجی صاحب نے پرتپاک استقبال کرتے ہوئے معزز مہمان کو روایتی شال و ہار پیش کیے۔ اس موقع پر ماحول محبت و عقیدت سے معمور ہوگیا۔ ڈاکٹر اقبال حسین صاحب نے اپنی علمی و ادبی خدمات پر مشتمل قیمتی تصنیف اور مجلہ کتابی سلسلہ "رنگ” دھنباد بزمِ شاہین کو پیش کیا، جسے حاضرین نے نہایت مسرت و شرف کا باعث قرار دیا۔ تقریب میں بزمِ شاہین کی سماجی و ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور مستقبل میں باہمی تعاون و اشتراک کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس پْرکیف محفل کی نظامت معروف خطیب و ادیب حضرت مولانا ڈاکٹر فاروق حبان رحیمی صاحب نے انجام دی۔ تقریب میں مولانا نثار احمد قاسمی، حضرت مولانا عبداللہ سلمان صاحب اور مولانا سید محمد سعید باقوی بھی شریک رہے۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اقبال حسین صاحب نے اپنے خوبصورت کلام سے سامعین کو محظوظ کیا، جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔ آخر میں الحاج باباجی صاحب نے کلماتِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام مہمانانِ گرامی اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے