حضرت مولانا حافظ محمدیعقوب صاحب قاسمی کثرت رائے سےصدر منتخب
حیدرآباد 11/ستمبر(مشرقی آواز جدید): حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم کی صدارت میں جمعیۃ علماء کا اجلاس منعقد ہوا،بحیثیت مبصر و نگران خادم القرآن حضرت مولاناحافظ محمدغوث رشیدی صاحب مدظلہ نائب صدرسٹی جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد و حافظ قاری یونس علی خان صاحب مدظلہ سیکریٹری سٹی جمعیت علماء گریٹر حیدرآباد نے شرکت کی۔
اجلاس کا آغاز حافظ محمدعبداللہ صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا،حافظ فیروز سلمہ نے ہدیہ نعت پاک پیش کی، اجلاس کی کاروائی مولانامحمدزکریافہدقاسمی نے چلائی، مولانامحمدانصارانورحسامی نے گزشتہ میعاد میں جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کے زیراہتمام ہونے والی تمام خدمات وکارگزاریاں بطور سیکریٹری رپورٹ پیش کی، اس موقع پرصدرمحترم حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب نے جمعیت علماء ہند کی تاریخ اور عظیم الشان خدمات کے تعلق سے جامع خطاب فرمایا، اور سٹی جمعیت علماء،ریاستی جمعیت علماء،مرکزی جمعیت علماء،کے کارہائے نمایاں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئےپراثرخطاب فرمایا، صدرمحترم نے جمعیت علماء کے استحکام کی طرف خصوصی توجہ دلائی،جتنی خدمات ہوئی اس پرکارکنان کی ہمت افزائی بھی فرمائی،خاص کرحلقہ کی کارگزاری کو بہت سراہا،ساتھ ہی ساتھ حلقہ کی جمعیت کا انتخابی اصول اور ضابطہ بھی بتایا، مبصرحضرات نے تمام اراکین منتظمہ کی لسٹ ظابطہ کے مطابق نام بنام چیک کی،اور 51 اراکین منتظمہ وایکٹیو ممبران میں سے حاضر43 موجود اراکین منتظمہ میں صدر حلقہ کے انتخاب کے لیے پرچہ انتخاب تقسیم کیا، 8 اراکین منتظمہ کسی عذر کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے،بہ اتفاق شرکاء درج ذیل ارکان کاانتخاب بحسن و خوبی عمل میں آیا۔
صدر:حضرت مولانامحمد یعقوب صاحب قاسمی زید مجدہ،
نائب صدر:1 مولانامحمدزکریا فہد قاسمی زیدمجدہ
نائب صدر:2 مولانامعزالدین ندوی زیدمجدہ
نائب صدر:3 مولاناخلیل اللہ شریف حسامی زیدمجدہ
جنرل سیکریٹری:مولانامحمدانصار انورحسامی زیدمجدہ جوائنٹ سکریٹری:1مولانا رحیم اللہ خان قاسمی زیدمجدہ٬جوائنٹ سیکریٹری :2مولانااظہراحمدحسامی زیدمجدہ۔
خازن:محترم حافظ قاضی محمدعثمان نظامی زیدمجدہ
سرپرست:حضرت مولانا سیدعباد بن ذکی مظاہری مدظلہ۔ اراکین عاملہ:حافظ حمیدالدین متین صاحب، حافظ عبدالقدیرپاشاہ صاحب، مولانامحمدنصیرالدین حسامی، جناب نوازصاحب، مولانا عبدالرحمن زاہد ناظم مکاتب، حافظ سید خالداحمدمظہری ناظم اصلاح معاشرہ، مولاناعبدالرشید طلحہ نعمانی قاسمی، مفتی محمدریحان قاسمی، مفتی محمداسحاق قاسمی ناظم محکمہ شرعیہ، جناب محمدعمرخان ناظم جمعیت یوتھ کلب، نائبین جمعیت یوتھ کلب، حافظ محمدعیسی، مفتی محمداسامہ، حافظ انس، منتخب ہوئے۔
اس موقع پرحضرت مولاناحافظ محمدغوث رشیدی صاحب زیدمجدہ کی جانب سے عشائیہ کا نظم رہا۔ اس موقع پر دیگر اہم ذمہ داران حافظ شیخ شبیرفیضی صاحب، قاری نعیم احمدصاحب، جناب رمضان صاحب، مولوی زکریافہد مسعودی، حافظ ابرار حاشرصاحب، حافظ ارشداسداللہ صاحب، مرزاعمران بیگ، مرزا رضوان بیگ، عبداللہ اکبر،عبدالمحسن، سیدسلمان، حافظ امیرالدین، حافظ شرف الدین صاحب، محمدلبیب، حافظ شیخ ابراھیم صاحب، حافظ امتیازصاحب، حافظ شیخ خلیل صاحب، شیخ ماجدصاحب، حافظ بابرمسعودصاحب، حافظ محمدوسیم الدین صاحب ودیگراحباب موجود رہے۔۔۔
