(عبدالمبین منصوری)
سدھارتھ نگر: سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادو یوتھ بریگیڈ کے قومی سکریٹری خورشید احمد خان کی لگن، جدوجہد، محنت، شائستگی، قربانی اور تنظیمی توسیع کی کوششوں سے خوش ہو کر خورشید احمد خان کو سماج وادی پارٹی کے صدر دفتر لکھنؤ میں قومی صدر اکھلیش يادو نے مدعو کیا اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے آنولا اسمبلی حلقہ، مراد آباد، کندرکی ریاستی حلقہ اور ورنداون کیڈر کیمپ جیسے اُن کے ذریعے کیے گئے تمام کاموں کی کھل کر تعریف کیا اور ڈھیر ساری دعاؤں سے بھی انہیں نوازا۔
اس دورے کے دوران خورشید احمد خان کے ہونہار بیٹے عرش خان کو اکھلیش یادو نے مبارکباد دیا اور اسے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اپنے محبوب لیڈر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے خورشید احمد خان نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کا ہر کارکن قومی صدر کے خاندان کا فرد ہے۔
قومی صدر نے مجھ جیسے چھوٹے کارکن کو جس عزت اور پیار سے نوازا اس کے لیے ہم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ 2027 میں ریاست کی مظلوم عوام نے ایک بار پھر قابل احترام اکھلیش یادو کو اترپردیش کا وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
