حیدرآباد 20/ ستمبر(مشرقی آواز جدید): حافظ محمد عبدالرحمن صاحب استاد مکتب مسجد حنیف کی اطلاع کے بموجب آج 20 ستمبر بروز ہفتہ مکتب مسجد حنیف کے زیر انتظام سیرت کوئز و نعتیہ مسابقہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

جس میں مکتب مسجد حنیف کے علاوہ دیگر مکاتب اور محلے جات سے تقریبا 100 سے زائد طلباء و طالبات نے بہترین کارکردگی اور مظاہرہ پیش کیا۔ سیرت کوئز مقابلہ اور مسابقہ کے اختتام پر جلسہ سیرت النبی منعقد کرکے امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ھوئے انعامات سے نوازا گیا۔مذکورہ جلسہ سیرت النبی اور مقابلہ سیرت کوئز کی صدارت مولانا محمد یعقوب صاحب قاسمی صدر جمیعت علماء حلقہ عنبر پیٹ فرمائی۔

جبکہ جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیت علماء تلنگانہ، حضرت مولانا مصدق القاسمی صاحب صدر جمیعت علماء حیدراباد، حضرت مولانا غوث رشیدی صاحب نائب صدر جمعیت علماء حیدراباد نے فرمائی۔

اسی طرح اس جلسہ کی نگرانی الحاج محمد پاشو میاں صدر مکتب مسجد حنیف کاچی گوڑہ نے فرمائی۔

مہمان خصوصی کے طور پر مولانا قطب الدین ندوی صدر تحریک پیام انسانیت، محترم جناب ایڈوکیٹ روشن ناز صاحب، مولانا وحید الدین قاسمی صاحب خطیب مسجد صدیق اکبر، حافظ و قاری نعیم الدین سراجی صاحب، مولانا قاضی رفعت اللہ خان نائب قاضی حلقہ عنبر پیٹ نے شرکت کی۔

اس جلسے کی نظامت جناب حضرت مولانا محمد عبدالرحمن زاہد صاحب ناظم مکتب مسجد حنیف کاچی گوڑہ نے چلائی۔

 اس موقع پر مولانا محمد نصیر الدین، حافظ محمد امیر الدین، حافظ معراج عالم، حافظ خواجہ معین الدین، جناب محسن فاروقی صاحب کے علاوہ طلباء وطالبات و دیگر عوام الناس کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے