تمام احبابِ جماعت، علماء و مشائخ اورگروپ کے معزز و ذی وقار ممبران کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ جمعیت اہل حدیث، حلقہ شہرت گڑھ کے نائب امیر، جناب مولانا عبدالسمیع سلفی حفظه الله کے فرزندارجمند، عزیزمکرم جناب مولانا عبدالحی سراجی سلمہ اللہ (استاد كلية البنات المسلمات، انتری بازار، سدھارتھ نگر ) کو ایک نازک نوعیت کے آپریشن کے لیےممبئی لے جایا گیا ہے، اللہ کے فضل وکرم سے گذشتہ روز آپریشن کامیاب رہا،ماہر معالجین کے بقول حالت اطمینان بخش اوربہتر ہے، کوئی تشویش ناک بات نہیں ہے۔فی الحال وہ ممبئی سائن اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
تمام قارئین باتمکین اورعزیزمکرم عبدالحی سلمہ کے مخلص احباب اور قرابت داروں سے دردمندانہ اپیل وگزارش ہےکہ آپ تمام حضرات عزیزمکرم کی مکمل شفایابی اور صحت کامل کے لیے اللہ سے پرخلوص دعا کریں۔
"لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ”
"اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ، أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا”
اللہ تعالی اپنے فضل وکرم سے انہیں صحتِ کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ کو سکون اطمینان نصیب کرے۔آمین!
خادم جماعت وجمعیت

وصی اللہ مدنی عبدالحکیم مدنی

ناظم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر،(یوپی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے